0

۔،۔آسٹریلیا میں کرسمس کے لئے تیار کئے گئے ہزاروں ڈونٹس سے بھری وین چوری۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔آسٹریلیا میں کرسمس کے لئے تیار کئے گئے ہزاروں ڈونٹس سے بھری وین چوری۔ نذر حسین۔،۔

٭آسٹریلوی خاتون پر10 (دس) ہزار کرسپی کریمی ڈونٹس لے جانے والی وین چوری کرنے کا الزام،وین سڈنی کے ایک مضافاتی علاقے میں ایک پٹرول اسٹیشن سے لاپتہ ہو گئی تھی ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/آسٹریلیا/سڈنی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نومبر کے مہینے میں آسٹریلیا میں کرسمس کے لئے تیار کئے گئے ہزاروں ڈونٹس سے بھری وین چوری ہو گئی تھی، پولیس ترجمان کے مطابق (سی سی ٹی وی فوٹیج) میں مبینہ طور پر ایک خاتون کو مقامی وقت کے مطابق صبح 04:00 بجے سے شام 17:00 بجے تک سروس اسٹیشن پر لیٹتے ہوئے دیکھا گیا تھا، 10 (دس) ہزار کرسپی کریمی ڈونٹس سے لدی وین اسی دن وہاں سے لاپتہ ہو گئی ۔پولیس نے (سی سی ٹی وی فوٹیج) کی مدد سے جب تلاش شروع کی تو ایک ہفتہ بعد پولیس کو وین ایک پارک میں کھڑی مل گئی تاہم وین میں موجود ہزاروں ڈونٹس خراب ہو چکے تھے پولیس نے خاتون کو تو گرفتار کر لیا تاہم یہ واضح نہیں ہوا کہ کیا وہ جانتی تھی کہ وین میں کرسمس کے لئے تیار شدہ 10 (دس) ہزار کرسپی کریمی ڈونٹس موجود ہیں، آسٹریلوی نشریاتی ادارے کے مطابق خاتون کی ضمانت مسترد کر دی گئی ہے اور اس پر گاڑی چوری اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں