۔،۔ ایک درجن سے زائد ممالک نے اسرائیل سے مطالبہ کر دیا کہ تشدد کرنے الے آبادکاروں کے خلاف قدم اُٹھائے۔ نذر حسین۔،۔
٭آسٹریلیا، کینیڈا، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ سمیت ایک درجن سے زائد ملکوں نے برطانوی حکومت کی طرف سے جمعہ کو شائع ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف انتہا پسند آبادکاروں کا تشدد گھناونی سطح تک پہنچ گیا ہے۔جس سے مغربی کنارے اور خطے میں سلامتی کو نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ دیر امن کے امکانات کو خطرہ لاحق ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق۔ آسٹریلیا، بلجیئم، کینیڈا، ڈنمارک، یورپی یونین، فن لینڈ، فرانس، آئر لینڈ، لکسمبرگ، ہالینڈ، ناروے، اسپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے تحفظ اور انتہا پسند آباروں کے خلاف ٹھوس قدم اُٹھائے، جبکہ تشدد پسند آبادکاروں کا تشدد گھناونی سطخ تک پہنچ چکا ہے، تشدد کی وجہ سے 126 فیملیز اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ فلسطینی برادریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے جبکہ برطانوی وزیر خارجہ نے جمعہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ یورپین یونین کے اسی طرح کے اقدام کے بعد فلسطینیوں کے خلاف آبادکاروں کے تشدد کے ذمہ داروں کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔