۔،۔امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کورونا ایک مرتبہ پھر پھیلنے لگا۔ نذر حسین۔،۔
٭امریکی ریاست کیلی فورنیا میں امریکی محکمہ صحت نے وارننگ جاری کی ہے کہ شہری کوویڈ اور فلو سے بچاو کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کریں،متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/نیو یارک/کیلی فورنیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں امریکی محکمہ صحت نے وارننگ جاری کی ہے کہ شہری کوویڈ اور فلو سے بچاو کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کریں،متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ویک اینڈ پر تقریباََ کوویڈ کی مرض میں لاحق افراد کی تعداد ڈھائی ہزار تک پہنچ چکی تھی یہ ان افراد کی تعداد ہے جن کو اسپتالوں میں داخل کروایا گیا ہے جبکہ اس ویک اینڈپر تعداد 6,524 بتائی جا رہی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد تقریباََ (بارہ) بیان کی جا رہی ہے۔ انٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق۔ جرمنی،امریکا، برازیل، آسٹریلیا،پولینڈ،چیک ریپبلک، اور لتوان میں کورونا کی رپورٹس دیکھنے کو مل رہی ہیں۔