0

۔،۔ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں نہتے شہریوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں کو دہشتگردی قرار دے دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں نہتے شہریوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں کو دہشتگردی قرار دے دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭پوپ کے عوامی الفاظ نے اسرائیل کے حامی گروپوں، جیسے کہ امریکن جیوش کمیٹی کی طرف سے شور مچا دیا ہے،کچھ یہودی رہنماوں اور ویٹیکن کے درمیان تاریخی تناوُ کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ویٹیکن/اٹلی/واشنگٹن۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق(ستیاسی سالہ) روحانی پیشوا پوپ فرانسس جن کا اصلی نام جورگ ماریو نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں زدو مسیحی خواتین کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ہفتہ وار دُعائیہ خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ غزہ سے مسلسل سنگین اور درد ناک خبریں آ رہی ہیں، نہتے شہریوں کو بموں اور گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مقدس مقامات کے اندر بھی ایسے حملے ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسنائپر نے چرچ میں خاتون اور اس کی بیٹی کو مارا جبکہ دیگر کو زخمی کیا، کچھ کہتے ہیں کہ یہ دہشت گردی ہے۔ یہ جنگ ہے، ہاں یہ جنگ ہے، دہشت گردی ہے، خُدا جنگ روکتا ہے، کمانیں اور نیزے توڑتا ہے،آئیئے خُدا سے امن کی دُعا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں