۔،۔ گائیڈڈ میزائلوں سے لیس امریکی ڈسٹرائر نے بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کے 14ڈرونر مار گرائے۔ نذر حسین۔،۔
٭یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں سے بھیجے گئے (چودہ) ڈرونرز کو گائیڈڈ میزائلوں سے لیس امریکی ڈسٹرائر نے بحیرہ احمر میں مار کر گرا دیا جبکہ برطانیہ کے اعلان کے مطابق ایک تباہ کن طیارے کو جمعّہ کی رات مارا گیا،خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ڈرون حملہ تھا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/واشنگٹن/یمن۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں سے بھیجے گئے (چودہ) ڈرونرز کو گائیڈڈ میزائلوں سے لیس امریکی ڈسٹرائر نے بحیرہ احمر میں مار کر گرا دیا جبکہ برطانیہ کے اعلان کے مطابق ایک تباہ کن طیارے کو جمعّہ کی رات مارا گیا،خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ڈرون حملہ تھا،امریکی ہزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا کہ حوثیوں کی جانب سے تجارتی جہازوں پر کئے جانے والے حملے غیر قانونی اور خطرناک ہیں، ہر سال تقریباََ (بیس ہزار 20,000) بحری جہاز اس سمندری راستے سے گزرتے ہیں، یہ راستہ بحیرہ روم کو بحر ہند سے ملاتا ہے رپورٹ کے مطابق ہالیہ ہفتوں میں حوثیوں نے آبنائے باب المندب کے قریب حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے جبکہ آبنائے باب المندب بحری نقل و حرکت کے لئے اہم ہے کیونکہ یہ جزیرہ نما عرب کو افریقہ سے الگ کرتی ہے، بین الاقوامی تجارت کا (چالیس فیصد) اسی سمندری گزرگاہ سے گزرتا ہے۔