0

۔،۔ اسپیشل پولیس کمانڈوز نے سابق ڈونڈورف پرنٹنگ ورکس پر قبضہ ختم کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ اسپیشل پولیس کمانڈوز نے سابق ڈونڈورف پرنٹنگ ورکس پر قبضہ ختم کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭سپیشل آپریشنز کمانڈوز نے 19 دسمبر 2023 کی صبح 5:30 بجے منصوبہ بندی کے مطابق قبضہ کرنے والے طلباء کو اچانک جا لیا جنہوں نے پچھلے پانچ دن سے اپنے آپ کو ڈونڈورف پرنٹنگ ورکس کی چھت پر محصور کر لیا تھا،جب تمام مذاکرات کے راستے بند ہو گئے تو مجبوراََ اسپیشل پولیس کمانڈوز نے صبح کے اندھیرے میں اچانک چھاپہ مار کر چھت پر بیٹھے قابضین سے ڈونڈورف پرنٹنگ ورکس کو آزاد کروا لیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بوکن ہائیم۔ پولیس ترجمان کے مطابق گذشتہ ایک ہفتہ سے سابق ڈونڈورف پرنٹنگ ورکس کو جس پر طلباء نے قبضہ کیا ہوا تھا خالی کروانے کی کوشش میں سیکڑوں پولیس اہلکاروں نے مذاکرات کے ذریعہ بلڈنگ کو خالی کروانے کی کوشش کی،بلڈنگ کو خالی کروانے میں پولیس کو کامیابی حاصل ہو چکی تھی کہ اچانک چند طلباء نے بلڈنگ کی چھت پر چڑھ کر اپنے آپ کو محصور کر لیا پولیس نہیں چاہتی تھی کہ زبردستی چھت پر جا کر انہیں گرفتار کرے یا نیچے اتارے کیونکہ چھت کے گرنے کا ڈر تھا،سات دن گزر جانے کے بعد سپیشل آپریشنز کمانڈوز نے 19 دسمبر 2023 کی صبح 5:30 بجے منصوبہ بندی کے مطابق قبضہ کرنے والے طلباء کو اچانک جا لیا جنہوں نے پچھلے پانچ دن سے اپنے آپ کو ڈونڈورف پرنٹنگ ورکس کی چھت پر محصور کر لیا تھا،جب تمام مذاکرات کے راستے بند ہو گئے تو مجبوراََ اسپیشل پولیس کمانڈوز نے صبح کے اندھیرے میں اچانک چھاپہ مار کر چھت پر بیٹھے قابضین سے ڈونڈورف پرنٹنگ ورکس کو آزاد کروا لیا، واضح رہے ڈونڈورف پرنٹنگ ورکس کی بنیاد لتھو گرافر اور پرنٹر برن ہار ڈ ڈونڈورف نے 2 اپریل 1833 کو تجارتی کمپنی کے طور پر رکھی تھی، 1839 کے بعد سے اس کمپنی میں بنیادی طور پر صرف کھیلنے کے تاش کے پتے بنائے جاتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں