۔،۔ فرینکفرٹ (اوبرراڈ) کے علاقہ میں متعلقہ شہری کی اطلاع پر جعلی پولیس افسر گرفتار۔ نذر حسین۔،۔
٭جمعہ کی شام کو ایک مبینہ پولیس افسر نے گاڑی کی چھت پر (نیلی لائٹ) لگا کر چلتی ٹریفک میں ایک شہری کو روکا، جب پولیس افسر سے شناخت پوچھی تو پولیس افسر بھاگ اُٹھا جسے نمبر پلیٹ کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اوبر راڈ۔ فرینکفرٹ اور آفن باخ کو ملانے والے علاقے اوبرراڈ میں پولیس ترجمان کے مطابق (واسر ہوف اسٹریٹ Wasserhofstrasse) پر ایک جعلی پولیس آفیسر نے گاڑی پر سبز لائٹ لگائے ایک شہری کو چلتی ٹریفک کے دوران چیکنگ کے لئے روکا، شہری کو کچھ شک ہوا اس نے پولیس آفیسرز سے اس کی شناخت طلب کر لی جس پر جعلی پولیس آفسرز سر پر ٹانگیں رکھ کرصدوسرے الفاظ میں اپنی ٹانگیں اپنے بازوں پر اُٹھا کر)۔ آفن باخر لینڈ اسٹریٹ) کی طرف گاڑی کے ساتھ بھاگ اُٹھا، گاڑی کی شناخت قطعی وضاحت اور پولیس کی پھرتی کی بدولت فرار ہونے والی کار (آفن باخر لینڈ اسٹراسے Offenbacher Landstraße.) کی ایک پارکنگ میں ڈھونڈ لی گئی، ڈرائیور جو ابھی اپنی کار سے باہر نکل رہا تھا کو عارضی طور پر گرفتار کر لیا گیا،گاڑی کی تلاشی کے دوران گاڑی میں سے نیلی لائٹ کے علاوہ ہتھکڑیاں بھی برآمد ہوئیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق (پینتالیس 45) سالہ مازم کو پولیس کے اقدامات مکمل ہونے کے بعد رہا کر دیا گیا جواب طلبی کے لئے عدالت میں بلایا جائے گا۔