0

۔،۔غیرت کے نام پر قتل کرنے والے والدین کو اٹلی میں اپنی (اٹھارہ18) سالہ بیٹی کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔غیرت کے نام پر قتل کرنے والے والدین کو اٹلی میں اپنی (اٹھارہ18) سالہ بیٹی کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ نذر حسین۔،۔

٭ایک پاکستانی جوڑے کو گذشتہ روز اپنی بیٹی کے اپنے کزن سے شادی کے مطالبات سے انکار کرنے پر (غیرت کے نام پر قتل)کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اٹلی/بولونیا/روم/ریگیو ایمیلیا/نوولارا۔اطالوی پولیس کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں غیرت کے نام پر جواں سال بیٹی کو قتل کرنے والے ماں باپ کو گذشتہ روز سزا سنا دی گئی، لوکل میڈیا کے مطابق (اٹھارہ18) سالہ سمن عباس بولونیا کے قریب اٹلی کے قصبے نوولارہ سے مئی 2021 میں لاپتہ ہو گئی۔ (اٹھارہ18) سالہ سمن عباس کی لاش نومبر 2022 میں کھیتوں کے قریب ایک لاوارث فارم ہاوس سے ملی جبکہ لڑکی کی موت گردن کی ہڈی ٹوٹنے سے واقع ہوئی تھی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق لڑکی کے والدین لڑکی کو مئی 2021 میں ارجنڈ شادی کے لئے پاکستان لے جانا چاہتے تھے، اچانک اس کے لاپتہ ہوگئی۔سمن کے والد شبر عباس اور والدہ ملک چھوڑ کر پاکستان چلے گئے جن کو اگست میں پاکستان میں ان کے گاوں سے گرفتار کر کے اطالوی پولیس کے حوالے کیا گیا، شبہ کیا جاتا ہے کہ مقتولہ سمن کی والدہ اب بھی پاکستان میں ہی کہیں روپوش ہے، پراسرار گمشدگی کے (اٹھارہ) ماہ بعد سمن کی باقیات نومبر 2022 میں کھیتوں کے قریب ایک لاوارث فارم ہاوس سے ملی جو اٹلی کے قصبہ نوولارا میں ان کے گھر کے قریب جگہ ہے۔ سمن کی شناخت اس کے دانتوں کے تجزیئے سے کی گئی۔ سمن کے والد شبر عباس اور مفرور والدہ کو اٹلی کے شمالی شہر ریگیو ایمیلیا کی عدالت نے گذشتہ روز مجرم قرار دیا اور دونوں کو عمر قید کی سزا سنائی،عدالت کی طرف سے لڑکی کے چچا کو (چودہ 14) سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دو کزنز کو بری کر دیا گیا۔ مجرموں کو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں