0

۔،۔ویٹیکن نے رومن کیتھولک پادریوں کو ہم جنس جوڑوں کو (آشیرباد دینے کی اجازت کے لئے ایک تاریخی حکم کی منظوری دے دی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ویٹیکن نے رومن کیتھولک پادریوں کو ہم جنس جوڑوں کو (آشیرباد دینے کی اجازت کے لئے ایک تاریخی حکم کی منظوری دے دی۔ نذر حسین۔،۔

٭پوپ فرانسس نے بالآخر ہم جنس پرستوں کی شادی کو قبول کر لیا، کیتھولک پادریوں کو اجازت دے دی کہ وہ ہم جنس پرست جوڑوں کے لئے ٭خیر و برکت اور نیک خواہشات٭کی دُعا کر سکتے ہیں،گذشتہ روز روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی طرف سے اس حکم نامہ پر دستخط کئے گئے ہیں جبکہ ان کا مزید کہنا ہے کہ۔مسیحیوں کے کیتھولک فرقے میں ہم جنس پرستی کی شادی کو گناہ تصور کیا جاتا ہے اور اسے تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ویٹی کن سٹی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابقویٹیکن نے رومن کیتھولک پادریوں کو ہم جنس جوڑوں کو (آشیرباد دینے کی اجازت کے لئے ایک تاریخی حکم کی منظوری دے دی جب تک کہ وہ باقاعدہ چرچ کی رسومات یا عبادات کا حصّہ نہ ہوں اور نہ ہی سول یونینز یا شادیوں سے متعلق سیاق و سباق میں دیئے جائیں۔ پوپ فرانسس نے بالآخر ہم جنس پرستوں کی شادی کو قبول کر لیا، کیتھولک پادریوں کو اجازت دے دی کہ وہ ہم جنس پرست جوڑوں کے لئے ٭خیر و برکت اور نیک خواہشات٭کی دُعا کر سکتے ہیں،گذشتہ روز روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی طرف سے اس حکم نامہ پر دستخط کئے گئے ہیں جبکہ ان کا مزید کہنا ہے کہ۔مسیحیوں کے کیتھولک فرقے میں ہم جنس پرستی کی شادی کو گناہ تصور کیا جاتا ہے اور اسے تسلیم نہیں کیا جا سکتا، حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ اس بات کو کیتھولک فریضہ تصور نہ کیا جائے اور یہ خیال نہ کیا جائے کہ کیتھولک چرچ ایسی شادیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے،حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہم جنس پرست جوڑوں کو پادریوں سے دعا لینے کی اجازت دینے کا ہر گز یہ مطلب نہ لیا جائے کہ کیتھولک متیحیت ایسی شادیوں کی اجازت دیتی ہے۔ تاہم پوپ فرانسس ذاتی طور پر اس حوالے سے نرم رویہ رکھتے ہیں اور ہم جنس پرستوں کی شادی کو جرم قرار نہیں دیتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی خیر و برکت کی دعا کی درخواست کرے تو اسے مسترد نہیں کیا جانا چاہیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں