۔،۔بھارتی ریاست اترپردیش میں پچاس سالہ شخص نے بیوی کا سر تلوار سے قلم کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭بیوی نے چائے کا کپ لانے میں دس منٹ تاخیر کر دی،اتنا وقت کیوں لگ رہا ہے، بیوی نے کہا چیخ کیوں رہے ہو، کہا میرا دماغ خراب ہو گیا، شوہر نے طیش میں آ کر دیلوار پر لٹکی تلوار اتاری اور بیوی کے سر پر کئی وار کر کے سر قلم کر دیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/انڈیا/اتر پردیش۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ٹائم آف انڈیا کے مطابق پچاس سالہ سفاک قاتل نے چائے میں تاخیر کی وجہ سے بیوی کا سر قلم کر دیا جبکہ کٹا ہوا سر پکڑ کر گلی میں پھرتا رہا، میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں پچاس کی دہائی کی عمر کے شخص نے منگل کی صبح تقریباََ (چھ 06:00 ) بجے چائے بنانے کو کہا بیوی نے چائے لانے میں دیر کر دی، سفاک قاتل نے کہا اتنا وقت کیوں لگ رہا ہے، بیوی نے جواب دیا چیخ کیوں رہے ہو جس پر اس نے کہا میرا دفاغ خراب ہو گیا ہے،جس پر طیش میں آ کر گھر میں لٹکی تلواور اتاری کو بیوی کے سر پر کئی بار مار کر بیوی کا سر قلم کر دیا اس کے بیٹے اور بیٹی کے بیان کے مطابق انہوں نے باپ کو روکنے کی کوشش کی لیکن باپ نے انہیں بھی دھمکیاں دیں جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دے دی اس دوران سفاک شوہر نے بیوی کا سر قلم کر کے گلی میں سر پکڑ کر چکر لگانے شروع کر دیئے جسے پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔