۔،۔جنوبی کوریا جانے والے پاکستانیوں کے لئے اہم خبر۔ نذر حسین۔،۔
٭وزٹ ویزا حاصل کرنے والے افراد کا خود آ کر درخواست جمع کروانا لازمی قرار دے دیا گیا۔فیملی وزٹ، میٹنگ یا کسی سبب سے کوریا کا سفر کرنے والے افراد دساویز جمع کرانی ہوں گی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کوریا/سیؤل۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی طرف سے پاکستانی شہریوں کے لئے وزٹ ویزہ کی شرائط میں تبدیلی کی گئی ہے۔وزٹ ویزا حاصل کرنے والے افراد کا خود آ کر درخواست جمع کروانا لازمی قرار دے دیا گیا۔فیملی وزٹ، میٹنگ یا کسی سبب سے کوریا کا سفر کرنے والے افراد دساویز جمع کرانی ہوں گی جبکہ درخواست فارم بھی ذاتی طور پر پُر کیا جائے گا، ویزہ کی فیس پر بھی نظر ثانی کرتے ہوئے (نوے 90) دن کی فیس بارہ ہزار روپے اس سے زائد مدت کے ویزہ کے لئے فیس (اٹھارہ) ہزار کر دی گئی ہے جبکہ ویزہ کی درخوست مسترد ہونے کی صورت میں فیس واپس نہیں کی جائے گی۔