۔،۔فرانس میں انسانی اسمگلنگ کے شبہ میں 300 سے زائد ہندوستانی مسافروں کو لے جانے والے طیارے کو گراونڈ کر دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭متحدہ عرب امارات سے اُڑان بھرنے والی ایئر بس (اے 340) کو جمعرات کے دن شیمپین ملک کے وسط میں واقع چھوٹے ویٹری ہوائی اڈے پر ایک٭ گمنام اطلاع٭ ملنے پر گراونڈ کر دیا گیا ہے۔اطلاع کے مطابق پرواز انسانی اسمگلنگ کے مشتبہ متاثرین کو لے کر نکاراگوا جا رہی تھی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/یو اے ای/انڈیا/فرانس۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٭گمنام خفیہ اطلاع٭ ملنے پر متحدہ عرب امارات سے اُڑان بھرنے والی ایئر بس (اے 340) کو جمعرات کے دن شیمپین ملک کے وسط میں واقع چھوٹے ویٹری ہوائی اڈے پرگراونڈ کر دی گئی اطلاع کے مطابق پرواز انسانی اسمگلنگ کے مشتبہ متاثرین کو لے کر نکاراگوا جا رہی تھی، پیرس کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مزید جانچ پڑتال کے لئے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ رومانیہ میں قائم چارٹرڈ کمپنی لیجنڈ ایئر لائن کی پرواز کے باقی مسافر وں اور عملے سے پوچھ گچھ جاری ہے۔سرکاری دفتر کے مطابق (تین سو تین 303) مسافروں اور کیبن کریو کی شناخت کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ لی مونڈے نے رپورٹ کیا ہے کہ فرانس کے انسداد منظم جرائم یونٹ (جونالکو) کی قیادت میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسافروں اور عملے کو چھوٹے ہوائی اڈے ویٹری میں بند کر دیا گیا ہے جسے مقامی پولیس نے مکمل طور پر سیل کر دیا تھا۔ مسافروں کو ابتدائی طور پر استقبال کے ساتھ ساتھ انفرادی بستر بھی فراہم کئے گئے ہیں۔مسافروں کو دوسری رات بھی ہوائی اڈے پر گزارنی پڑی ہے کیونکہ تحقیقات کا سلسلہ ابھی جاری ہے، فزانسیسی حکام کے مطابق مسافروں کی خیریت کو یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق زیادہ تر افراد ہندوستانی نثراد ہیں۔