0

۔،۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن کی اسلامی تحریک برلن کے زیر اہتمام سالانہ سیرت النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن کی اسلامی تحریک برلن کے زیر اہتمام سالانہ سیرت النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭کانفرنس میں یورپین مسلم کونسل کے صدر۔امتیاز احمد سویہ، ناظم شعبہ تربیت یو کے اسلامک مشن،مولانا حافظ محمد سعید کے علاوہ ڈنمارک،ناروے جبکہ جرمنی کے مختلف شہروں سے اسلامی تحریک کے ممبران نے خصوصی شرکت کی۔منہاج القرآن برلن کے رہنماء محمد فیض۔پاکستان سٹوڈنٹ آرگنائزیشن سے احمد وٹو۔ برلن کی بزم برلن کے بانی ممبر عدیل ظفر،پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے رہنماء وحید غنی۔پیپلز اسٹوڈنٹس سے شہر یار۔سیاسی،کاروباری،سماجی، کشمیری اور مذہبی رہنماوں سمیت پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے سیرت النبیﷺ کانفرنس میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن کی اسلامی تحریک برلن کے زیر اہتمام سالانہ سیرت النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،کانفرنس میں یورپین مسلم کونسل کے صدر۔امتیاز احمد سویہ، ناظم شعبہ تربیت یو کے اسلامک مشن،مولانا حافظ محمد سعید کے علاوہ ڈنمارک،ناروے جبکہ جرمنی کے مختلف شہروں سے اسلامی تحریک کے ممبران نے خصوصی شرکت کی۔منہاج القرآن برلن کے رہنماء محمد فیض۔پاکستان سٹوڈنٹ آرگنائزیشن سے احمد وٹو۔ برلن کی بزم برلن کے بانی ممبر عدیل ظفر،پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے رہنماء وحید غنی۔پیپلز اسٹوڈنٹس سے شہر یار۔سیاسی،کاروباری،سماجی، کشمیری اور مذہبی رہنماوں سمیت پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے سیرت النبیﷺ کانفرنس میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا، سیرت النبیﷺ کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کا شرف ننھی چھوٹی بچی مروہ کیت جوید کو ملا جبکہ جرمن نثراد بچے نے سیرت النبیﷺ کے موضوع کو جرمن زبان میں بیان کیا۔ سیرت النبیﷺ کانفرنس کے مہمان خصوصی یورپین مسلم کونسل کے صدر امتیاز احمد سویہ نے عشق رسولﷺ اور اس تقاضے کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا اس جہانِ رنگ و بو میں شیطانکے حملوں سے بچتے ہوئے شریعت الہی کے مطابق زندگی گزارنا ایک انتہائی دشوار امر ہے، مگر اللہ ربّ العزت نے اس کو ہمارے لئے یوں آسان بنا دیا کہ ایمان کی محبت کو ہمارے دلوں میں جاگزیں کردیحب ِرسولؐ انعامِ خداوندی ہے اورحب ِرسولؐ ہمارے ایمان کا صرف حصہ نہیں بلکہ عین ایمان ہیانہوں نے کہاکہ آپؐ کے باطنی جمال و کمال کا کیا کہنا، آپؐ کو اللہ تعالیٰ نے خاتم النّبیینؐ، سید المرسلین، امام الاوّلین والآخرین اور رحمتہ للعالمین بنایا۔ آپؐ کے احسانات اُمت پر بے حد و حساب ہیں بلکہ آپؐ محسن انسانیت ہیں۔ صاحب ِجمال و کمال کے ساتھ محبت رکھنا اور محبت کا ہونا بھی لازمی امر ہیجس کے دل میں حب ِرسولؐ ہے، اسے چاہئے کہ آنحضورﷺکی سنت کی پیروی میں اپنے اندر سادگی، صبروتحمل، قناعت اور رضا بالقضا کی صفات پیدا کرنے کی سعی کرتا رہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں سنت رسولؐ کو اپناتے ہوئے اپنے کردار واخلاق سے ہی مسلمان ہونے کی ثبوت پیش کرنا چاہیے۔یورپ میں مقیم مسلمانوں کو درپیش چیلنجز اور ذمہ داریاں کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے ناظم شعبہ تربیت یو کے اسلامک مشن مولانا حافظ محمد سعید نے کہاکہ موجودہ دور کے مسلمانوں کو اندرونی و بیرونی طور چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہیں سب سے بڑا چیلنج اپنے اندر سے ہی در پیش ہے جو ایک معاشرتی و سماجی تناؤ کی صورت میں سنگین مسئلہ ہے۔ ہم اگر وقتی طور عالم کے ساتھ اپنے تعلقات، ان کی چیرہ دستیوں اور اسلام بارے منفی رویہ، اسلامی تعلیمات سے نابلد ہونا اور ان کی متواتر محاذ آرائی کو ایک طرف رکھتے ہوئے اگر اپنے اندرونی چیلنجز کو دیکھیں تو ہمارا معاشرہ تھوڑ پھوڑ کا شکار ہوتا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔ ہم چیلنجز سے نبرد آزما ہونے میں بری طرح ناکام نظر آتے ہیں۔ مسلمان معاشرے میں اتفاق نام کی شے ناپید ہو گئی ہے۔ اور نہ ہی کوئی ایسی مخلصانہ کوشش کی گئی جس کے نتیجے میں اتفاق و اتحاد کے سوتے پھوٹتے۔انہوں نے کہاکہ بظاہر یہ لگتا ہے کہ ہم لوگوں نے یورپ انے کا فیصلہ خود کیا ہے لیکن اگر ہم اس چیز کو اس طرح دیکھیں کہ اصل میں اللہ تعالی نے ہمارے لیے فیصلہ کیا تھا کہ ہم پاکستان کے مختلف علاقوں سے اٹھ کر یورپ میں ائیں اور یہاں اللہ کے دین کی نمائندگی کریں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں کردار کی کمزوریوں اور فرقہ واریت اور باہمی تفریق سے اٹھ کر انسانیت کی خدمت کرنی ہے اور وہ اخری پیغام جو ہم تک اللہ تعالی نے پہنچایا ہے اسے ہر انسان تک پہنچانے کی کوشش کرنی ہے۔اسلامی تحریک برلن کے امیر خالدمحمود نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا سیرت النبیؐ کانفرنس کے اختتام پر اجتماعی دعا کرائیی گئی اور شرکاء کے لیے دیسی طعام کا اہتمام کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں