۔،۔ سعودی وزارت داخلہ نے دو کمسن بیٹوں کو انتہائی سفاکی سے قتل کرنے والے سعودی شہری کی سزائے موت پر عمل در آمد۔ نذر حسین۔،۔
٭جرم کی سنگین نوعیت کو دیکھتے ہوئے قاتل کی سفاکی اور بے رحمی واضح ہے،ریاض میں مقیم سعودی شہری طلال العتیبی کی سزائے موت کی توثیق ہونے کے بعد ہزارت داخلہ نے ریاض میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرا دی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/ریاض۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ریاض میں مقیم سعودی شہری طلال العتیبی کے خلاف رپورٹ درج کرائی گئی تھی کہ طلال العتیبی نے اپنے دو کمسن بیٹوں کو واشنگ مشین کے ٹب مبں ڈبو کر ہلاک کر دیا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا، رپورٹ کے مطابق مقدمہ کی باقاعدہ سماعت اور اقبالی بیان و شواہد کی روشنی میں عدالت نے طلال العتیبی کو سزائے موت کا حکم سنا دی، عدالت کا کہنا تھا کہ ٭جرم کی سنگین نوعیت کو دیکھتے ہوئے قاتل کی سفاکی اور بے رحمی واضح ہے٭عدالت کے فیصلے پر اپیل کے بعد ابتدائی عدالت کے فیصلے اور ریمارکس پر اپیل کورٹ نے بھی سابقہ فیصلے کو برقرار رکھا جبکہ بعد ازاں ایوان شاہی سے بھی سزائے موت کی توثیق ہونے کے بعد وزارت داخلہ نے ریاض میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرا دیا۔