۔،۔تامل ناڈو میں (چوبیس 24) سالہ آرنندنی کو سابقہ کلاس فیلو نے سالگرہ پر زندہ جلا دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭ملزم نے نندنی کو سالگرہ کا سرپرائز دینے کے بہانے آنکھوں پر پٹی باندھی پھر ہاتھ پاوں باندھنے کے بعد پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/انڈیا/تھلامبر/تامل ناڈو/مدورائے۔ بھارتی میڈیا کا پولیس حوالہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ سافٹ ویئر انجینئر لڑکی کو اپنی سالگرہ پر اس کے سابقہ جنونی کلاس فیلو نے خوفناک سرپرائز دیا۔ پولیس کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ تھلامبر کے علاقہ تامل ناڈو میں پیش آیا۔تامل ناڈو میں (چوبیس 24) سالہ آرنندنی کو سابقہ کلاس فیلو نے سالگرہ پرسرپرائز دینے کے لئے بلایا تھا، رپورٹ کے مطابق(چھبیس 26) سالہ ویتر یمرن الیاس پانڈی مہیشواری نے)آر نندنی) سے شادی کے لئے جنس کی تبدیلی کل آپریشن بھی کروایا تھا تا کہ اپنب محبت کو پا سکے، پولیس رپورٹ کے مطابق مدورائے کی رہائشی (تعلق رکھنے والی) نندنی ایک سافٹ انجینئر تھی اور چنئی میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں رہ رہی تھی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ویتر یمرن الیاس پانڈی مہیشواری نے نندنی کو سالگرہ کا سرپرائز دینے کے لئے پہلے نندنی کی آنکھوں پر پٹی باندھی پھر ہاتھ پاوں باندھے اور سرپرائز اس کے نازک جسم پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، پولیس کمشنر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں اچھے دوست تھے اور چنئی میں اکٹھے رہ رہے تھے۔رپورٹ کے مطابق جنسی حملہ یا زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔ دوانوں ایک ہی فرم میں ایک ساتھ ملازمت بھی کرتی تھیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ نندنی کی دوسرے لوگوں میں دلچسپی بھی موت کا باعث ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فلیٹ میں شور پر ہمسایوں نے وہاں جا کر دیکھا کہ نندنی بندھی ہوئی تھی اور آگ کے شعلے اس کے جسم کو پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے چکے تھے لوگوں نے آگ بجھانے کوشش کی جس پر قابو پا لیا گیا نندنی کو فوراََ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے بغیر کسی مزاحمت کے ویتر یمرن الیاس پانڈی مہیشواری کو گرفتار کر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔تفتیش جاری ہے۔