0

۔،۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے خاندان کے گھر کو نذر آتش کر دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے خاندان کے گھر کو نذر آتش کر دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭آگ گیراج سے گھر تک اچانک پھیل گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا گھر آگ کے شعلوں میں جل کر راکھ ہو گیا،آگ رات کو تقریباََ (ایک بجے) لگائی گئی جبکہ گھر کے مکین گھر میں موجود نہیں تھے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ویشٹرز باخ/ہناوُ۔ مقامی میڈیا کے مطابق(مائینز کنسگ کرائس۔ ویشٹرز باخ Waechtersbach-Wittgenborn (Main-Kinzig)) کے علاقہ میں ایک پاکستانی فیملی جو سالوں سے اس شہر میں مقیم تھے ان کے گھر میں کرسمس کے دوسری رات کو آگ گیراج سے گھر تک اچانک پھیل گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا گھر آگ کے شعلوں میں جل کر راکھ ہو گیا،آگ رات کو تقریباََ (ایک بجے) لگائی گئی جبکہ گھر کے مکین گھر میں موجود نہیں تھے، گھر کی دیواروں پر (غیر ملکی باہر) لکھا ہونے کی وجہ سے خیال کیا جاتا ہے کہ گھر کو نذر آتش کیا گیا ہے۔پبلک پراسیکیوٹر کے ترجمان کے مطابق سنگین آتش زنی کے شبہ میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ جبکہ سرکاری وکیل نے کہا کہ میں اس کی تصدیق نہیں کرتا۔ ریاستی سلامتی عام طور پر نسل پرستی، انتہا پسندی یا دہشت گردی کے جرائم میں مداخلت کرتی ہے۔ جبکہ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ تحقیقات زوروں پر ہے۔کریمینل پولیس بھی تحقیقات میں شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق تقریباََ (ساڑھے تین لاکھ350,000 )یورو کا نقصان ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں