۔،۔کرسمس کے دن ماں اور چار بچوں کے وحشیانہ قتل کے الزام میں فرانسیسی شہری گرفتار۔ نذر حسین۔،۔
٭فرانس کے شہر میوکس میں مقتولین کے رشتہ دار کرسمس کے موقع پر انہیں ملنے گھر آئے،دروازہ نہ کھولنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی،پولیس اندر داخل ہوئی تو؟٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/پیرس/میوکس۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرسمس کے موقع پر پیر کی شام کو رشتہ دار جب مقتولین کے گھر پہنچے تو دروازہ نہ کھولنے پر انہوں نے پولیس کو مطلع کیا،پولیس گھر کے اندر داخل ہوئی تو چاروں طرف خون میں لت پت پانچ لاشیں پڑی ہوئی تھیں جبکہ گھر میں توڑ پھوڑاور نہ ہی چوری کے آثار نظر آئے،یعنی زبردستی داخلے کے کوئی آثار نہیں تھے۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق گھر سے ملنے والی بچوں کی لاشیں ملی ہیں ان کی عمریں (نُو ماہ سے دس سال) کے درمیان ہیں جبکہ مقتولہ کی عمر (تیس) کے لگ بھگ ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق قریبی قصبے سیوران سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔