0

۔،۔غزہ پٹی پر اسرائیل کی مسلسل شدید بمباری کے خلاف نیویارک میں مظاہرین نے فرضی جنازہ نکالا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔غزہ پٹی پر اسرائیل کی مسلسل شدید بمباری کے خلاف نیویارک میں مظاہرین نے فرضی جنازہ نکالا۔ نذر حسین۔،۔

٭سینکڑوں فلسطینی حامی جس میں گورے کالے بغرضیکہ سینکڑوں مظاہرین نے فلسطین میں غزہ پٹی پر اسرائیل کی شدیدبمباری کے خلاف ایک مظاہرہ کیا جبکہ مظاہرے میں فرضی جنازہ بھی نکالا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/نیو یارک۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیو یارک میں سینکڑوں افراد نے فرضی جنازے کا جلوس نکالا، جلوس مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا نیو یارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر کی طرف روانہ ہوا، جلوس میں شامل مرد و خواتین نے ساحلی علاقے میں لڑائی کے نتیجے میں بچوں پر ہونے والے نقصانات کی نمائندگی کرتے ہوئے سفید کپڑوں (کفن) میں لپٹی سیاہ و سفید رنگ کی گڑیاں اُٹھائی ہوئی تھیں۔(چونسٹھ) سالہ آرچیوسٹ گریس للی کے مطابق آج کی کاروائی اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کروانا تھی کہ ابھی تک غزہ میں (دس ہزار 10,000) سے زائد بچے مارے جا چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس میں مرنے والے فلسطینیوں کا شمار نہیں ہے۔ حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی مسلسل فضائی شدید بمباری اور زمینی حملوں کے دوران ابھی تک تقریباََ (اکیس ہزار 21,320‘) کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔جیسا کہ امریکا نے اپنی ہی بنائی ہوئی القاعدہ کو تباہ و برباد کرنے میں بہت کچھ گنوا دیا ایسے ہی اسرائیل اپنی ہی پیدا کردہ حماس کو تباہ کرنے کا عزم کر لیا جبکہ بے گناہ شہریوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں