۔،۔ سعودی عرب کی کان کن کمپنی(ماڈن) کو سونے کے نئے ذخائر مل گئے۔ نذر حسین۔،۔
٭سعودی عرب میں موجودہ (منصورہ مصارہ) سونے کی کان کے جنوب میں سونے کے متعدد ذخائر دریافت ہوئے ہیں جبکہ نمونوں نے اعلی درجے کے سونے کے ذخائر کی موجودگی کی نشاندہی کی ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/مکہ مکرمہ/ریاض۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے جمعرات کو مکہ کے علاقہ (الخرمہ گورنری) میں اپنی موجودہ (منصورہ مصارہ) سونے کی کان کے جنوب میں (ایک سو 100) کلو میٹر کے فاصلے پر سونے کے بڑے وسائل کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ نئی دریافت کمپنی کے ایکسپلوریشن پروگرام کی پہلی تلاش ہے،جسے گذشتہ سال شروع کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی کان کن کمپنی(ماڈن) نے کہا ہے کہ اس نے سونے کے متعدد ذخائر دریافت کئے ہیں جو اس علاقے میں سونے کی کان کنی کو وسعت دینے کے امکانات کی نشاندہی کرتے ہیں۔منصورہ مصارہ میں سعودی عرب کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے لحاظ سے جدید ترین سونے کا کان ہے (2022) میں ٹوٹل (11,982.84) اونس سونا پیدا کیا۔