0

۔،۔ فرینکفرٹ سیکن ہاوزن میں ستائیس سالہ حملہ آور کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ سیکن ہاوزن میں ستائیس سالہ حملہ آور کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ نذر حسین۔،۔

٭تھانہ پولیس (آٹھویں ریویا) نے ستائیس سالہ شخص کو سیکسن ہاوزن سے گرفتار کرنے کے بعد تھانہ میں بند کر دیا۔تھانہ میں مزاحمت کے دوران توڑ پھوڑ کے علاوہ ایک پولیس آفیسر کی انگلی کاٹ لی۔دستانے کی وجہ سے معمولی زخم آیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ سیکسن ہاوزن۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات تقریباََ رات کے (گیارہ 23:00) بجے نامعلوم وجوعات کی بنا پر کئی لوگوں میں جھگڑا ہوا،متاثرہ شخص نے فوراََ پولیس کو مطلع کیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک ستائیس سالہ شخص کو گرفتار کیا جس پر شبہ ہے کہ اس نے (تینتالیس 43) سالہ شخص کو مارا پیٹا جس پر موخر الذکر کو معمولی چوٹیں آئیں۔ پولیس اہلکار گرفتار شدہ شخص کو اس کی شناخت کے سلسلہ میں پولیس اسٹیشن لے گئے۔وہ شخص تعاون کرنے سے انکار کر رہا تھا اور اس نے ہتھکڑیاں کھولنے پر جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن کے اندر توڑ پھوڑ کی پولیس کے مطابق وہ شراب اور منشیات کے زیر اثر تھا، ہتھکڑیاں کھولنے کے بعد اس نے دوبارہ جارحانہ سلوک کیا اسے قابو کرنے پر کئی افسران کی ضرورت پڑی،اس دوران ایک پولیس آفیسر کی انگلی کاٹ نے میں کامیاب ہو گیا خوش قسمتی سے اس نے دستانے پہنے ہوئے تھے اس لئے پولیس آفیسر کو شدید چوٹ نہیں آئی۔ خون کا نمونہ اور شناخت کے بعد ستائیس سالہ نوجوان کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں