0

۔،۔ پولیس اہلکاروں نے منشیات فروخت کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ پولیس اہلکاروں نے منشیات فروخت کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

٭فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے قریب رات (ساڑھے دس 10:30) بجے بیس سالہ نوجوان کو منشیات فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ شام فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے قریب رات (ساڑھے دس 10:30) بجے بیس سالہ نوجوان کو منشیات فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا، پولیس ترجمان کے مطابق بیس سالہ نوجوان سٹے بازی کی دکان میں (ایک سو بیس 120) گرام منشیات کی سودا کر رہا تھا کہ پولیس افسران نے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ اس کے پاس سے چار ہندسوں کی نقد رقم بھی برآمد کی گئی۔ نارکوٹکس ایکٹ کی خلاف ورزی کے شبہ کے علاوہ نوجوان سے پاس درست رہائشی اجازت نامہ بھی نہیں تھا۔ اسے تھانہ میں لے جایا گیا جبکہ کل تفتیشی جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں