۔،۔ حضرت پیر محمد افضل قادری اور پیر عثمان افضل قادری سے چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی ملاقات۔،۔
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ /گجرات: (پریس ریلیز) پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری اور پیر عثمان افضل قادری سے نیک آباد شریف میں چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی ملاقات۔ اہم ملکی مسائل پر صلاح مشورے۔ چوہدری سالک حسین نے پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری کی تیمارداری بھی کی اور چوہدری شجاعت حسین کی صحت کیلئے دعا بھی کروائی۔ انہوں نے مشائخ نیک آباد شریف کے مزارات پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے نیک آباد شریف کی عظیم خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری نے کہا کہ پاکستان میں اسلامی اقدار کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔ عوام کو ان کے حقوق آسانی کے ساتھ میسر ہونے چاہئیں۔ ملک کی ترقی، بہتری اور سلامتی کیلئے ہر ایک اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں مذہبی، سیاسی، سماجی شخصیات موجود تھی۔