۔،۔ایران نے حالیہ دنوں میں منشیات میں ملوث (نُو 9) مجرموں کو پھانسی دی ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭اردبیل کی ایک جیل میں ٭ہیروئن اور افیون کی خرید و فروخت٭کے الزام میں تین کو پھانسی دی گئی۔دگر چھ افراد کو ٭میتھم فیٹامین، ہیروئن اور بھنگ٭کی اسمگلنگ کے الزام میں الگ الگ پھانسی دی گئی٭ایران،افغانستان اور یورپ کے درمیان افیون کی اسمگلنگ بہت زوروں پر ہے۔واضح رہے گھریلو افیون کے استعمال کی دنیا میں سب سے زیادہ شرح ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایران۔ایران کی سرکاری(ارنا IRNA) نیوز ایجنسی نے منگل کو رپورٹ کیا ہے کہ کیونکہ یہ دنیا میں سزائے موت(پھانسی) کی سب سے زیادہ شرحوں میں سے ایک ہے۔(اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کے حوالہ سے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ایران میں (2.8 ملین) افراد کو منشیات کا مسئلہ ہے۔ایرانی حکام نے منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ سے لڑنے کے لئے متعدد چھاپوں کی مہمات شروع کر رکھی ہیں جبکہ ہمسایہ ملک افغانستان سے اسمگل کی جانے والی افیون کے بڑے پیمانے پر پبضے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہیں اس کے باوجود منشیات اسمگلر ہر قسم کا خطرہ مول لیتے ہوئے اسمگلنگ کرتے ہیں۔ابھی جون میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی حکام کی سرکاری رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال قانچ مہینوں کے دوران کم از کم (ایک سو تہتر 173) افراد کو منشیات کے متعلق جرائم میں سزائے موت دی گئی تھی۔ ایران کے سرکاری اداروں کا کہنا ہے کہ پھانسی مکمل قانونی کاروائی کے بعد ہی دی جاتی ہے اور یہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ایک ضروری رکاوٹ ہے۔ ناروے میں قائم ایران ہیومن رائٹس گروپ کی نومبر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے گذشتہ سال میں (سات سو 700) سے زائد افراد کو پھانسی پر لٹکایا ہے۔