۔،۔جاپان ایئر لائنز کا ایک طیارہ دوسرے طیارے سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں۔ نذر حسین۔،۔
٭جاپان ایئر لائنز کی ایک پرواز کے اندر فلمائی گئی ایک ویڈیو میں مسافروں کا رد عمل،خوف زدہ مسافروں کو دکھاتا ہے کہ کیبن میں دھواں بھر جاتا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/جاپان/ٹوکیو/نیو چٹوز/ہنیدا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان ایئر لائنز کے طیارے کے اندر آگ بھڑکنے کے بعد ایک مسافر نے ویڈیو کلپ فلمایا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر کتنے خوف زدہ ہیں جیکہ کیبن میں دھواں بھر جاتا ہے، جس شخص نے ویڈیو پوسٹ کی اس کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا میں مرنے جا رہا ہوں۔ رپورٹ کے مطابق مسافر طیارہ (جے اے ایل یلائٹ 516) ایک دوسرے طیارے سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ گیا جو زلزلہ سے متعلق امدادی سامان بھی پہنچا رہا تھا، طیارے نے مقامی وقت کے مطابق( شام۔17:47) پر جاپان کے شمالی ساپورو نیو چٹوز ہوائی اڈے سے ہیندا ہوائی اڈے پر پرواز کی۔