0

۔،۔اسٹٹگارٹ کے مرکز میں غزہ کی پٹی میں جنگ کے خلاف مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جاوید اقبال بھٹی۔،۔

0Shares

۔،۔اسٹٹگارٹ کے مرکز میں غزہ کی پٹی میں جنگ کے خلاف مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جاوید اقبال بھٹی۔،۔

٭سٹٹگارٹ۔من ہائیم۔برلن، فرینکفرٹ، نارتھ رائن ویسٹ فیلیا اور ڈوسل ڈورف میں فلسطینی حامی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔گذشتہ ہفتہ کے دن اسٹٹگارٹ کے شلوس پلاٹس میں تقریباََ ہزاروں مظاہرین اکٹھے ہوئے تھے۔انہوں نے بے شمار بینر ہاتھوں میں اُٹھا رکھے تھے ہر کسی کا مطالبہ تھا کہ مشرق وسطی میں تشدد ختم کیا جائے ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سٹٹگارٹ۔ جرمنی کے شہر اسٹٹگارٹ میں گذشتہ ہفتے کو سینکڑوں افراد نے شلوس پلاٹس پر غزہ کی پٹی میں جنگ کے خلاف مظاہرے میں بھر پور حصّہ لیا، انہوں نے ہاتھوں پر خون میں لت پت (فرضی) چھوٹے چھوٹے بچوں کی لاشیں اُٹھا رکھی تھیں، ہزاروں بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ نہتے فلسطینیوں پر ظلم و تشدد بند کرو، یہوڈ دشمنی اور صیہونیت کے خلاف آزاد فلسطین۔غزہ کے لئے امن اور انصاف چاہیئے۔مجھے فلسطین سے محبت ہے-بچوں پر بمباری خود دفاع نہیں ہے۔جو بھی غلط ہونے پر خاموش رہتا ہے وہ خود مجرم بن جاتا ہے۔فلسطین کے لیے کھڑے ہو جاؤ، انسانیت کے لیے کھڑے ہو جاؤ۔پولیس رپورٹ کے مطابق پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ مجموعی طور پر (چودہ) فوجداری کاروائی شروع کی گئی۔ واضح رہے جرمنی کے کئی شہروں میں فلسطینیوں کے حامی مظاہروں پر پابندی بھی لگائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں