۔،۔بدنام زمانہ منشیات اسمگلر خاتون جو لوگوں کو قتل کرنے کا آرڈر اس طرح دیا کرتی تھی جیسے لوگ پیزا آرڈر کرتے ہیں۔نذر حسین۔،۔
٭گرزلیڈا بلانکو (15 فروری 1943) کو پیدا ہوئی تھی اسے (3 ستمبر 2012) کو (انہتر 69) سال کی عمر میں سزائے موت دے کر ابدی نیند سلا دیا گیا تھا۔اس نے اپنی زندگی میں اندازَن(دو ہزار) کے درمیان لوگوں کو قتل کروایا تھا۔بلانکو کے گینگ میں کام کرنے والے ایک ملزم نے بعد ازاں بتایا کہ گرزلیڈا بلانکو لوگوں کو قتل کرنے کا آرڈر اس طرح دیا کرتی تھی جیسے لوگ پیزا آرڈر کرتے ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نیو یارک/کولمبیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اور میڈیا کی وساطت سے کولمبیا کی بدنام زمانہ منشیات اسمگلر خاتون گرزیلڈا بلانکو کی زندگی پر ایک نیٹ یلکس سیریز بن رہی ہے، جس میں مرکزی کردار معروف اداکارہ صوفیہ ورگارا ادا کر رہی ہیں (ان کا کہنا ہے کہ اسے گرزلیڈا بلانکو بننے کے لئے روزانہ (دو گھنٹے) میک اپ روانے میں لگ جاتے ہیں)۔رپورٹ کے مطابق گرزیلڈا بلانکو اس دھندے میں منشیات اسمگلر ییبلوایکوبار کی حریف تھی، حقیقت میں بلانکو اس قدر سفاک تھی کہ اپنے مخالف گینگز کے کارندوں کو موت کے گھاٹ اتارتے ہوئے ایک بار بھی نہیں سوچتی تھی۔ گرزیلڈا بلانکو نے دو شادیاں کی تھیں جبکہ اس نے اپنے دونوں شوہروں کو قتل کر دیا تھا۔٭گرزلیڈا بلانکو (15 فروری 1943) کو پیدا ہوئی تھی اسے (3 ستمبر 2012) کو (انہتر 69) سال کی عمر میں سزائے موت دے کر ابدی نیند سلا دیا گیا تھا۔اس نے اپنی زندگی میں اندازَن(دو ہزار) کے درمیان لوگوں کو قتل کروایا تھا۔بلانکو کے گینگ میں کام کرنے والے ایک ملزم نے بعد ازاں بتایا کہ گرزلیڈا بلانکو لوگوں کو قتل کرنے کا آرڈر اس طرح دیا کرتی تھی جیسے لوگ پیزا آرڈر کرتے ہیں ٭(ستر70 اور اسی 80) کی دہائیوں میں گرزلیڈا بلانکو نے منشیات اسمگلنگ سے (ڈیڑھ ارب پاونڈ) سے زائد دولت کمائی۔ ایک رپورٹ کے مطابق گرزلیڈا بلانکو نے اپنی (گیارہ 11 سال) کی عمر میں (دس 10 سالہ) لڑکے کو قتل کیا تھا یہ اس کی زندگی کی پہلی واردات تھی۔ اس کی سفاکیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے ایک بار ایک (دو سالہ) بچے کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔