۔،۔فرینکفرٹ ڈورنبش پر ایمبولنس اور مرسیڈز کے درمیان تصادم۔ نذر حسین۔،۔
٭اکیس سالہ ڈرائیور ہنگامی سفر پر تھا کہ اچانک ایک مرسیڈز گاڑی سامنے آ گئی اس کو بچانے کی کوشش میں ایمبولنس بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ڈرائیور معمولی زخمی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ڈورن بش۔ پولیس رپورٹ کے مطابق فرینکفرٹ ڈورن بش کے علاقہ میں خطرناک حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا، ایمبولنس ہنگامی سفر پر تھی کہ ہارن نہ سننے کی وجہ یا یا لائٹ نہ دیکھنے کی وجہ سے اچانک (ستتر) سالہ ڈرائیور ایمولنس کے سامنے پہنچ گئی اکسیس سالہ ایبولنس کے ڈرائیور نے مرسیڈیز کو بچانے کی کوشش میں ایمبولنس گھاس پر چڑھا دی اسی دوران ایک بجلی کے کھمبے سے بھی ٹکر مار دی جس کی بنا پر ڈرائیور کو معمولی چوٹیں أئیں جبکہ مرسڈز ڈرائیور کو کچھ نہیں ہوا۔