0

۔،۔ فرینکفرٹ مرکزی ریلوے اسٹیشن کے قریب کھلے عام ڈکیتی کی واردات۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ مرکزی ریلوے اسٹیشن کے قریب کھلے عام ڈکیتی کی واردات۔ نذر حسین۔،۔

٭فرینکفرٹ مرکزی ریلوہ اسٹیشن کے قریب(پانچ) نا معلوم افراد نے صبح سویرے (باون) سالہ شخص کو ہوٹل جاتے ہوئے لوٹ لیا۔سرے عام اس کی جیب سے (سات سو یورو اور موبائل) چھین کر فرار ہو گئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ریلوے اسٹیشن/اُوٹو اسٹریٹ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مظابق جمعرات کی صبح (آٹھ بجے)(باون) سالہ شخص ٹرین سے اتر کر(اُوٹو اسٹریٹ) اپنے ہوٹل کی طرف جا رہا تھا کہ اسے (پانچ) افراد نے (ایلبے اسٹریٹ اور ٹاونس اسٹریٹ(کے کارنر پر گھیر کر پوچھا کیا تو منشیات فروخت کرتا ہے اس کے انکار پر چار افراد نے اسے جکڑ لیا جبکہ ایک نے اس کی جیکٹ کے جیب سے (سات سُو) یورو اور موبائل نکال لیا۔ واردات کے بعد نامعلوم سمت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے رپورٹ درج کر کے تلاشی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں