۔،۔ اولڈ نیدر ارسل میں نامعلوم افراد کی (اے ٹی ایم) کو دھماکہ خیز مواد سے توڑنے کی ناکام کوشش۔ نذر حسین۔،۔
٭فرینکفرٹ کے علاقہ(الٹ نیدر ارسل) میں نامعلوم افراد نے بینک کی سیلف سروس برانچ میں دھماکہ خیر مواد سے (اے ٹی ایم) کو توڑنے کی کوشش کی جس سے املاک کو نقصان پہنچا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/(الٹ نیدر ارسل)۔ مقامی پولیس کے مطابق فرینکفرٹ کے علاقہ(الٹ نیدر ارسل) میں نامعلوم افراد نے بینک کی سیلف سروس برانچ میں دھماکہ خیر مواد سے (اے ٹی ایم) کو توڑنے کی کوشش کی جس سے املاک کو نقصان پہنچا پولیس اطلاعات کے مطابق دھماکہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا، نا معلوم افراد نے رات کو ساڑھے دس بجے کے قریب بینک کی سیلف سروس برانچ میں (اے ٹی ایم) کو توڑنے کی کوششمیں دھماکہ خیر مواد سے دھماکہ کیا چوروں کی بدقسمتی کہ (اے ٹی ایم) کے ٹوٹنے کی بات تو بہت دور کی تھی مشین کو معمولی نقصان تک نہیں پہنچا جبکہ دھماکہ سے عمارت کی دیواروں کو معمولی نقصان پہنچا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر عمارت کے مکینوں کو وہاں سے نکال لیا لیکن چیکنگ کے کچھ ہی دیر بعد مکین اپنے اپنے اپارٹمنٹ میں واپس بھیج دیئے گئے جبکہ پولیس نے نامعلوم افراد کو تلاش کرنے کے لئے ہیلی کاپٹر کو بھی استعمال کیا لیکن ملزمان کو گرفتار نہ کر سکے۔