0

۔،۔ جوزف جو روبینیٹی بائیڈن نے ڈونلڈ جان ٹرمپ کو بیما،نازی اور ہارا ہوا قرار دے دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جوزف جو روبینیٹی بائیڈن نے ڈونلڈ جان ٹرمپ کو بیما،نازی اور ہارا ہوا قرار دے دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭امریکی صدر جو بائیڈن نے آنے والے صدارتی انتخاب کی مہم کے آغاز پر ہی اپنے ممکنہ مد مقابل ڈونلڈ جان ٹرمپ کو ہارا ہوا،بیمار اور نازی قرار دے دیا۔لگتا ہے اس سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب کی مہم غِصے۔ الزام تراشیوں اور آگ برساتی شعلہ بیانی سے بھر پور ہو گی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/پنسلوینیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٭امریکی صدر جو بائیڈن نے آنے والے صدارتی انتخاب کی مہم کے آغاز پر ہی اپنے ممکنہ مد مقابل ڈونلڈ جان ٹرمپ کو ہارا ہوا،بیمار اور نازی قرار دے دیا۔لگتا ہے اس سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب کی مہم غِصے۔ الزام تراشیوں اور آگ برساتی شعلہ بیانی سے بھر پور ہو گی٭ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ اپنے مخالفین کو کیڑے کہتا ہے اور امریکیوں کے خون کو زہر آلود قرار دیتا ہے ڈونلڈ ٹرمپ کی زبان وہی زبان ہے جو نازی جرمنی میں استعمال کرتے تھے۔ ڈونلڈ کے یہ الفاظ یہ لہجہ اسی کی بازگشت ہے جو ہمیں امریکا میں سنائی دے رہا ہے۔جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ وہ ہماری جمہوریت کو قربان کر کے اقتدار تک پہنچنا چاہتا ہے۔سرگوشیوں کے غصّے میں تبدیل ہوتے ہوئے جب چیخوں کے درمیان (2020) میں اس نے اس شخص کو مارا تھا جس نے اسے تھپڑ رسید کیا تھا۔ اس دوران جو بائیڈن نے کیپیٹل ہل پر حملہ کا ذکر بھی کیا۔دوسری طرف سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم پر کہتے پھر رہے ہیں کہ۔جو بائیڈن خوف زدہ ہے۔اس کا ریکارڈ کمزوری، نا اہلی، کرپشن اور ناکامی ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر امریکی عدالت نے (370) ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا، نیو یار کے اٹارنی جنرل نے سول فراڈ کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جرمانے کی رقم ڈھائی سو ملین سے بڑھا کر (370) ملین ڈالر کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ دوران سماعت واضح ہو گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی طریقے سے (370) ملین ڈالر کمائے۔ ڈونلڈ نے اپنے عہدے اور اختیارات کا غلط استعمال کیا اپنے اثاثوں کی قیمت حد سے زیادہ دکھا کر بینکوں اور بیمہ کمپنیوں سے مالی فوائد حاصل کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں