0

۔،۔ بنگلہ دیش میں مسافر ٹرین نذر آتش،کئی پولنگ بوتھ بھی نذر آتش۔دو بچوں سمیت چار افراد بھی آگ کی نذر۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ بنگلہ دیش میں مسافر ٹرین نذر آتش،کئی پولنگ بوتھ بھی نذر آتش۔دو بچوں سمیت چار افراد بھی آگ کی نذر۔ نذر حسین۔،۔

٭بنگلہ دیش میں اتوار کے عام انتخابات کے موقع پر پولنگ بوتھوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔ایک ٹرین کو بھی اسی سلسلہ میں نذر تش کر دیا گیا جبکہ دو بچوں سمیت چار افراد ٹرین میں آگ کی نذر ہو گئے ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بنگلہ دیش/ڈھاکہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بنگلہ دیش میں عام انتخابات سے ایک روز قبل مشتعل مظاہرین نے کئی پولنگ بوتھ کو آگ لگا دی جبکہ دوسری جانب ڈھاکہ کی طرف گامزن ایک ٹرین کو بھی نذر آتش کر دیا گیا، لوکل پولیس رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے رات کے نُو بجے کے قریب ٹرین کی ایک بوگی کو آگ لگائی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی اور چار بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا مسافروں نے آگ اور آگ کی تپش محسوس کرتے ہی دوسری بوگیوں کی جانب دوڑ پڑے تا ہم اسی کشمکش میں (دو 2 بچے اور دو 2 ) ضعیف افراد اپنے آپ کو نہ بچا سکے اور دہکتی آگ میں زندہ جل گئے۔ پولیس نے بنگلہ دیش کی نیشنلسٹ پارٹی کے رہنماء نبی اللہ سمیت (سات) مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں