۔،۔ وفاقی دفتر برائے شہری تحفظ نے بدھ کو بادن ورٹمبرگ میں (آئس رین۔اچانک جمی برف) کی وارننگ دے دی۔ نذر حسین۔،۔
٭اچانک آئس بارش جو حادثات کے زیادہ خطرے کا باعث بن سکتی ہے جبکہ پھسلن ہالی سڑکوں اور چلنے والے راستوں کے لئے تیار رہنا چاہیئے۔ خصوصی طور پر بادن ورٹمبرگ۔ من ہائیم اور ہائیڈل برگ کے آس پاس کے علاقے خطرے سے خالی نہیں جبکہ ملک کے باقی حصوں میں بھی وفاقی دفتر برائے شہری تحفظ نے اسی طوفانی اور اچانک آئس طوفان Blitzeis کی وارننگ شائع کی ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/جرمن ویدر سروس/بادن ورٹمبرگ/ من ہائیم/ہائیڈل برگ۔ جرمن ویدر سروس نے انتہائی خطرناک صورتحال سے نمٹنے کے لئے (اسی طوفانی اور اچانک آئس طوفان Blitzeis کی وارننگ) جاری کرتے ہوئے معلومات فراہم کی ہیں کہ اگلے (چوبیس گھنٹے) میں کسی بھی وقت اچانک آسمانی آئس گرنے سے حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں، وارننگ کو مد نظر رکھتے ہوئے اسٹٹگارٹ سے کئی فلائٹ کو کینسل کر دیا گیا ہے، جبکہ دوسرے ہوائی اڈوں پر بھی تاخیر اور منسوخی ہو سکتی ہے۔ ایسے حالات میں ملک بھر میں ٹریفک کا نظام متاثر ہو گا اور حادثات کا خطرہ بھی بڑھ جائے گا، سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے چلنا تک محال ہو سکتا ہے، موسمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ویدر سروس کے مطابق بادن ورٹمبرگ میں صبح (آٹھ بجے رش آور) میں سڑکیں خطرناک حد تک پھسلن ہو سکتی ہیں، محکمہ موسمیات کی وارننگ کے مطابق۔ بجلی، موبائیل نیٹ ورک اور ہوائی اڈے پر بھی رکاوٹوں کی توقع کی جا سکتی ہے۔