0

۔،۔سعودی عرب کے شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔سعودی عرب کے شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں۔ نذر حسین۔،۔

٭یورپ تو یورپ سعودی عرب کے شمالی علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جو آئندہ چند روز تک جاری رہے گی۔رات اور صبح سویرے سردی کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں دن کے وقت موسم خوشگوار رہے گا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/ریاض۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق٭یورپ تو یورپ سعودی عرب کے شمالی علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جو آئندہ چند روز تک جاری رہے گی۔رات اور صبح سویرے سردی کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں دن کے وقت موسم خوشگوار رہے گا٭رپورٹ کے مطابق تبوک اور شمالی علاقوں میں برف جمنے کے امکانات بھی ہیں جبکہ درجہ حرارت منفی سے نیچے گرنے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق رواں ہفتہ کے اختتام تک سردی کی لہر میں کمی ہو جائے گی، سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق خفجی، دمام، جبیل اور الخبر میں صبح (نُو) بجے تک دھند کے رہنے کے بھی امکان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں