۔،۔ رمضان المبارک کا چاند(آغاز رمضان) اور فرینکفرٹ کے لئے ٹائم ٹیبل برائے سحر و افطار۔ نذر حسین۔،۔
٭ امسال رمضان کا مقدس مہینہ (11گیارہ)مارچ سے شروع ہونے کی توقع ہے جبکہ سعودی عرب میں عید الفطر (دس 10 یا 11) اپریل کو ہو گی٭(چھبیس) سال بعد پہلی بار رمضان المبارک کا مہینہ سردیوں کے موسم میں منایا جائے گا٭جبکہ رمضان المبارک (2031) تک سردیوں میں ہی آتا رہے گا اس کے بعد واپس گرمیوں کا سفر شروع ہو جائے گا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/آشافن برگ۔ جیسا کے تمام دوست و احباب کے علم میں ہے کہ رمضان المبارک کے ٹائم ٹیبل اور رمضان کے مہینہ کے آغاز و اختتام کے لئے ایک کمیٹی عبد الطیف چشتی الازہری کی قیادت میں بنائی گئی تھی، انہوں نے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ٹائم ٹیبل تیار کر دیا ہے جو فرینکفرٹ اور اس کے اردگر کے علاقوں کے لئے متعین ہے، واضح کرتے چلیں کہ متحدہ عرب امارات (ای اے ایس)آسٹرونومی سوسائٹی ایمریٹس کے چیئرمین ابراہیم الجرون نے بھی فلکیاتی پیشن گوئیوں کی تشخیص پر مبنی بیان میں بتایا ہے کہ امسال رمضان کا مقدس مہینہ (11گیارہ)مارچ سے شروع ہونے کی توقع ہے جبکہ سعودی عرب میں عید الفطر (دس 10 یا 11) اپریل کو ہو گی٭(چھبیس) سال بعد پہلی بار رمضان المبارک کا مہینہ سردیوں کے موسم میں منایا جائے گا٭ان کا مزید کہنا تھا کہ شوال اور رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ سعودی عرب گواہوں کی بنیاد پر کرے گا۔