۔،۔ نامعلوم نوجوان نے چوبیس سالہ لڑکی کو گھر جاتے ہوئے لوٹ لیا۔ نذر حسین۔،۔
٭فرینکفرٹ سے متصل نیدر ایرلن باخ میں رات کے ساڑھے آٹھ بجے چوبیس سالہ لڑکی کو گھر جاتے ہوئے لوٹ لیا اور موبائل فون چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نیدر ایرلن باخ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات کو تقریباََ (ساڑھے آٹھ بجے رات) کو نامعلوم نوجوان چوبیس سالہ لڑکی سے فون چھین کر فرار ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اپنی کار (اَلٹ ایرلن باخ) کے علاقہ میں اپنی گاڑی پارک کی اور اپنی گھر کی طرف چل پڑی، اچانک ایک نامعلوم نوجوان اس کے نزدیک پہنچا اور اچانک اس کا موبائل اس کے ہاتھ سے چھین کر فرار ہو گیا، اس چھپٹا جھپٹی میں لڑکی زمین پر گر گئی جس کی وجہ سے اس کو گھٹنے پر شدید چوٹ بھی آئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک موبائل فون لُٹیرا آزاد ہے۔