۔،۔ اسپین کے گاوُں میں (تین) بہن بھائیوں کی ناگہانی موت آن لائن فراڈ کا شاخسانہ۔ نذر حسین۔،۔
٭اسپین کے دارالحکومت سے (پینتیس) کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع گاوُں (موریتا ڈی تیجونا) میں تینوں بہن بھائیوں کی ان کے گھر میں ادھ جلی لاشیں بر آمد۔دونوں بہنیں آن لائن فراڈ کے سبب ہزاروں پاونڈز تقریباََ (چالیس ہزار یورو) کی مقروض کر دی گئیں اور یہی فراڈ ان کی موت کا سبب بنا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسپین۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ سے (پینتیس) کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع گاوُں (موریتا ڈی تیجونا) میں تینوں بہن بھائیوں کی ان کے گھر میں ادھ جلی لاشیں بر آمد۔دونوں بہنیں آن لائن فراڈ کے سبب ہزاروں پاونڈز کی مقروض کر دی گئیں اور یہی فراڈ ان کی موت کا سبب بنا، رپورٹ کے مطابق ہمسایوں نے دو دن سے دونوں بہنوں اور ان کے ایک معذور بھائی کس کی وہ دیکھ بھال کرتی تھیں کے نظر نہ آنے پر پولیس کو مطلع کیا، پولیس آفیسرز اطلاع پانے پر جب ان کے گھر پہنچے تو ان کو تینوں بہن بھائیوں کی لاشیں ادھ جلی مل گئیں، پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ تینوں کی موت کو قتل کی واردات کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ہمسایوں کے مطابق دونوں بہنوں کو دو امریکی فوجیوں سے جو نوسر باز تھے ملاقات پر پیار ہو گیا تھا، دونوں نوسر بازوں نے دونوں لڑکیوں کو اپنی محبت کے جال میں پھنسا کر اعتماد میں لیا پھر چند دنوں بعد ایک فوجی نے دوسرے کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ لڑائی میں ایک فوجی کی موت واقع ہو گئی ہے جبکہ مرنے والے فوجی کو (سَتر لاکھ یورو) کی رقم وراثت میں ملی ہے جو ان کو ملے گی تاہم رقم بجھوانے کے کاغذات تیار کرنے میں اسے چند ہزار یورو درکار ہوں گے۔رقم ملنے پر اچانک رابطہ ختم کر دیا۔ہمسایوں کے بیان کے مطابق تمام بھیجنے والی رقم انہوں نے دوسوں اور ہمسایوں سے مانگی ہوئی تھی ان کا کمزید کہنا تھا کہ ہم نے انہیں سمجھانے کی بہت کوشش کی تھی لیکن وہ نہیں مانی تھیں۔پولیس ترجمان کے مطابق (دس سالہ) محبت کے اسکینڈل کا شکار تینوں بزرگ بہن بھائیوں کے مردہ پانے جانے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔