۔،۔ برطانیہ میں (دو 2) سالہ بچہ مردہ باپ کے پاس فاقہ(بھوک) سے مر گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭ لنکن شائر کاونٹی(برطانیہ) میں باپ اور بیٹے کے مرنے کی خبر نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔(نُو 9) جنوری کو والد (ساٹھ سالہ) کینتھ کی لاش کے ساتھ (دو سالہ) برونسن بیٹر سبی نامی بچے کی لاش شمالی انگلینڈ کے ساحلی علاقے سکیگنیس میں واقع ان کے اپارٹمنٹ سے ملی۔ (ساٹھ سالہ) کینتھ کو آخری بار دو ہفتے قبل پڑوسی نے دیکھا تھا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برطانیہ/لنکن شائر کاونٹی/ سکیگنیس۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے (دی گارڈین) کے مطابق لنکن شائر کاونٹی(برطانیہ) کے شہر سکیگنیس میں (نُو 9) جنوری کی سہہ پہر تقریباََ (ساڑھے تین بجے) کو والد (ساٹھ سالہ) کینتھ کی لاش کے ساتھ (دو سالہ) برونسن بیٹر سبی نامی بچے کی لاش شمالی انگلینڈ کے ساحلی علاقے سکیگنیس میں واقع ان کے اپارٹمنٹ سے ملی۔ (ساٹھ سالہ) کینتھ کو آخری بار دو ہفتے قبل پڑوسی نے دیکھا تھا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق (ستائیس دسمبر) کو والد سے رابطہ کرنے کے بعد ایک سماجی کارکن (دُو) جنوری کو ان کی خبر گیری کے لئے ان کے گھر گیا،جواب نہ ملنے پر رشتہ داروں سے رابطہ کرنے پر بھی جواب نہ ملنے پر بچے کی خبر گیری کو مدنظررکھتے ہوئے سماجی کارکن نے پولیس سے رابطہ کیا، اس کے دو دن بعد گھر پر جواب نہ ملنے کی صورت میں دوبارہ پولیس سے رابطہ کیا جس پر پولیس نے (نُو 9) جنوری کو مالک مکان سے گھر کی چابی لے کر اپارٹمنٹ کو کھولا تو پولیس اور سماجی کارکن نے والد (ساٹھ سالہ) کینتھ کی لاش کے ساتھ (دو سالہ) برونسن بیٹر سبی نامی بچے کی لاش دریافت کی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق باپ کو (انتیس دسمبر) کو ہارٹ اٹیک ہوا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی جبکہ دو سالہ بیٹا باپ کے پاس پڑے پڑے پانی کی کمی اور بھوک سے بلک بلک کر مر گیا۔لڑکے کی(تینتالیس سالہ) والدہ (سارہ پیسی) کا کہنا تھا کہ اس نے آخری بار اپنے بیٹے کو کرسمس سے پہلے (کینتھ) کے ساتھ جھگڑے کے بعد دیکھا تھا، خیال کیا جاتا ہے کہ اس کے سابقہ شوہر کی موت (انتیس دسمبر) سے پہلے دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہو گی۔ (سارہ پیسی) نے مزید کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی لاش کو ہاتھ تک لگانے سے قاصر تھی کیونکہ اس کا جسم چھونے کے قابل بھی نہیں تھا، لڑکے کی بہن (میلینی بیٹر سبی) نے فیس بک پر لکھا کہ ایک چھوٹا سا خوبصورت لڑکا اس زندگی سے بہتر زندگی کا مستحق تھا،ہم اس سے پیار کرتے ہیں، وہ ہمیشہ ہماری زندگی کا حصّہ رہے گا، اس کا کہنا تھا کہ میں اس کی چھوٹی سی مسکراہٹ اور نرم طبیعت کو یاد کرتی رہوں گی۔ اس افسوسناک خبر نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔