0

۔،۔ تاریخ میں پہلی بار گذشتہ سال (13.55 ملین) زائرین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ تاریخ میں پہلی بار گذشتہ سال (13.55 ملین) زائرین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ نذر حسین۔،۔

٭تاریخ میں پہلی بار گذشتہ سال (13.55 ملین) زائرین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی جبکہ (اٹھائیس 28) کروڑ سے زائدزائرین نے مسجد نبوی ﷺ میں عبادت کا شرف حاصل کیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/دوحہ/سعودی عرب/ریاض۔ سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال کے دوران (اٹھائیس 28) کروڑ سے زائدزائرین نے مسجد نبوی ﷺ میں عبادت کا شرف حاصل کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ سال دوران عمرہ کی رسومات ادا کرنے والے (13,550,000) ملین مسلمانوں کی میزبانی کی گئی، جس سے عمرہ کرنے والے مسلمانوں کے لئے یہ تاریخ کا سب سے تاریخی سال تھا جس میں (پانچ) ملین کے اضافے اور ایک فیصد کے مقابلہ میں (اٹھاون 58) فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے یہ بات جدہ میں تیسری سالانہ حج و عمرہ خدمات کانفرنس سے خطاب کرتے ہو کہی۔ سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مزید بتایا کہ مقدس مقامات پر جاری انفراسٹرکچر کی ترقی کے منصوبے پانچ بلین ریال سے زیادہ ہیں۔ دریں اثناء نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخیر یجی نے الیکٹرانک ویزوں کے لئے دسمبر میں (کے ایس اے KSA) ویزا درخواست کے اجراء کا انکشاف کیا تھا جس کا مقصد حجاج کرام کو سفارت خانے جانے کی ضرورت کے بغیر اپنے ویزوں کو الیکٹرانک طریقہ سے حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرنا تھا جس سے زائرین کو سہولت حاصل ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں