۔،۔ افریقی ملک مالی میں سونے کی کان میں حادثہ پیش آیا۔200 افراد دب گئے جبکہ 73 کی لاشیں نکال لی گئیں۔ نذر حسین۔،۔
٭پہلے شُور اُٹھا، زمین پھڑپھڑانے(ہلنے) لگی اسی دوران سونے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے باعث (دو سُو 200) کان کن سرنگ میں موجود تھے ابھی تک 73 لاشیں ملبے سے نکالی گئی ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مالی/بماکو۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کے مطابق ایک مقامی سونے کی کان گذشتہ ہفتے مالیان(کنگابا) میں سونے کا کان کنی کے مقام پر ایک سرنگ گرنے سے 73 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے موقع پر سرنگ میں تقریباََ (دو سو) افراد کے موجود ہونے کی اطلاع دی گئی تھی جبکہ مقامی کونسلر نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔ کان کنوں کے ایک ارکان کے مطابق اچانک ایک عجیب سا شور اُٹھا اور دیکھتے ہی دیکھتے زمین تھرکنے لگی اور آناََ فاناََ سرنگ دو سو کان کنوں کو اپنی آغوش میں لے کر بیٹھ گئی جس میں سے رپورٹ کے مطابق ابھی تک (تہتر) افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ حکومت نے ٭غم زدہ خاندانوں اور مالی کے عوام کے ساتھ گہری تعزیت٭ پیش کی۔ مالی جس کا شمار دنیا کے غریب ترین ممالک میں ہوتا ہے جبکہ افریقہ کے سرکردہ سونا پیدا کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔سونے کی کان کنی کی جگہیں باقاعدگی سے مہلک لینڈ سلائیڈنگ کا منظر ہیں اور حکام دھات کی فنکارانہ کان کنی پر قابو پانے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔مالی نے 2022 میں 72.2 ٹن سونا پیدا کیا اور اس دھات نے قومی بجٹ کا 25 فیصد، برآمدی آمدنی کا 75 فیصد اور جی ڈی پی کا 10 فیصد حصہ ڈالا، اس وقت کے کانوں کے وزیر لامین سیڈو ٹرور نے گزشتہ سال مارچ میں کہا تھا۔