0

۔،۔ شارجہ میں آ تشزدگی سے پاکستانی باپ بیٹی دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ شارجہ میں آ تشزدگی سے پاکستانی باپ بیٹی دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ نذر حسین۔،۔

٭جمعرات کی صبح کو شارجہ کے ایک گھر میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں عمران خان پاکستانی باپ اور بیٹی دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی اہلیہ اور دو بچوں کو شارجہ کی القاسمی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کرا دیا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/متحدہ عرب امارات/شارجہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے جبکہ خلیج ٹائم کے مطابق جمعرات کی صبح کو شارجہ کے ایک گھر میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں عمران خان پاکستانی باپ اور بیٹی دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی اہلیہ اور دو بچوں کو شارجہ کی القاسمی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کرا دیا گیا، متحدہ عرب امارات میں اس وقت تقریباََ (1.7 million) ملین پاکستانی مقیم اور کام کر رہے ہیں، جنوبی ایشیائی باشندے متحدہ عرب امارات کی دوسری سب سے بڑی کمیونٹی ہے اور مقامی معیشت کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کی ترسیلات زر میں بھی ایک بڑا حصہ دار ہیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ شارجہ کے علاقے میویلے میں پیش آیا، ابھی تک آگ لگنے کی وجوعات کا کوئی ذکر نہیں کہ کیوں اور کیسے لگی۔ دبئی میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان اس کمپنی سے رابطے میں ہیں جس میں مقتول عمران خان ملازم تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ قونصلیٹ جنرل اس مشکل اور غم کی گھڑی میں متاثرین کے خاندان کو زیادہ سے زیادہ مطوبہ مدد کو یقینی بنانے میں خاندان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

     

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں