0

۔،۔ (چھبیس جنوری) کی صبح ڈسکو کے ملازم اور مشتبہ شخص کے درمیان جھگڑا جو کار اور ٹرام کے درمیان حادثہ پر ختم ہوا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ (چھبیس جنوری) کی صبح ڈسکو کے ملازم اور مشتبہ شخص کے درمیان جھگڑا جو کار اور ٹرام کے درمیان حادثہ پر ختم ہوا۔ نذر حسین۔،۔

٭مشتبہ شخص نے صبح (سوا چار بجے) کے قریب ڈسکو کے ملازم کو شیشے کی بوتل سے مارا جس پر ڈسکو ملازم اور اس کے ساتھی نے مشتبہ شخص کو پکڑ کر ڈسکو سے باہر نکال دیا،جس پر مشتبہ شخص نے مشتعل ہو کر توڑ پھوڑ کی۔پھر گاڑی میں سوار ہو کر ملازم پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی جس کا اینڈ(اختتام) ٹرام کے ساتھ تصادم پر ہوا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات مشتبہ شخص نے صبح (سوا چار بجے) کے قریب ڈسکو کے ملازم کو شیشے کی بوتل سے مارا جس پر ڈسکو ملازم اور اس کے ساتھی نے مشتبہ شخص کو پکڑ کر ڈسکو سے باہر نکال دیا،جس پر مشتبہ شخص نے مشتعل ہو کر توڑ پھوڑ کی۔پھر گاڑی میں سوار ہو کر ملازم پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی جس کا اینڈ(اختتام) ٹرام کے ساتھ تصادم پر ہوا، مشتعل فرد نے اپنی گاڑی میں سوار ہو کر ڈسکو ملازم کو کچلنے کی کوشش کی ملازم اپنی جان بچانے کی غرض سے فٹ پاتھ پر چڑھ گیا، تیز رفتار گاڑی قابو سے باہر ہو گئی، ٹرام نے گاڑی کو کاغذ کی ڈبیا کی طرح اچال کر پھینکا جس کی بنا پر دو ٹریفک اشارے، ایک دکان کے شیشے اور دیوار کا کچھ حصّہ ٹوٹ گیا، گشتی پولیس نے ڈرائیو کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا، چیکنگ پر معلوم ہوا کہ مشتبہ شخص بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا جبکہ مقامی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد مشتبہ شخص کو رہا کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں