0

۔،۔ فرینکفرٹ بورن ہائیم میں مشتبہ منشیات فروش گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ بورن ہائیم میں مشتبہ منشیات فروش گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

٭(انیس سالہ) موٹر سائیکل سوار کو گشتی پولیس نے روکنے کی کوشش کی،تھوڑی دیر تعاقب کے بعد موٹر سائیکل کو اترنے کو کہا، انکار پر کالی مرچ کا استعمال کرتے ہوئے نوجوان کو گرفتار کر لیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بورن ہائیم۔ فرینکفرٹ کے علاقہ بورن ہائیم میں پولیس کے مطابق صبح (ساڑھے چار بجے) کے قریب گشتی پولیس نے قیڈیلیک سوار کو چیکنگ کے ارادے سے روکنے کا ارادہ کیا، نوجوان نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن تھوڑی ہی دیر بعد پولیس نے اسے روک لیا، پولیس اہلکاروں نے (انیس) سالہ نوجوان کو موٹر سائیکل سے اترنے کو کہا اس نے سنی ان سنی کرتے ہوئے پیدل چلنا شروع کر دیا اس کے بعد پولیس نے کالی مرچ کا اسپرے استعمال کیا اور نوجوان کو گرفتار کر لیا، نوجوان کے کندھے پر لٹکے بیگ سے تقریباََ (ایک سو بیس) گرام چرس، ترازو کا ایک سیٹ، کئی موبائل اور ایک چاقو ملا، معمولی زخمی انیس سالہ نوجوان نے علاج سے انکار کر دیا، اپارٹمنٹ کی تلاشی پر پولیس افسران کو چرس اور تھوڑی مقدار میں کوکین بھی ملی۔ نوجوان کو غیر قانونف اسمگلنگ کے شبو میں جواب دینا ہو گا پولیس ترجمان۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں