۔،۔ نئی دہلی کے میٹرو اسٹیشن پر (تیس) سالہ شخص نے چلتی ٹرین کے سامنے کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ نذر حسین۔،۔
٭نئی دہلی کے(آئی این اے) میٹرو اسٹیشن پر ہفتہ کی شام ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب ایک (تیس) سالہ شخص نے چلتی ٹرین کے سامنے کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نئی دہلی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے (ٹائم آف انڈیا) کے مطابق نئی دہلی کے(آئی این اے) میٹرو اسٹیشن پر ہفتہ کی شام ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب ایک (تیس) سالہ شخص نے چلتی ٹرین کے سامنے کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق متوفی کی شناخت اجیتیش سنگھ کے طور پر کی گئی، رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ شام (19:00) بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب سنگھ نے پلیٹ فارم نمبر (دُو) سے سمائی پور بدلی جانے والی چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا دی، جیسا کہ(سی سی ٹی وی) کیمرے کی فوٹیج میں قید ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔