۔،۔ فرینکفرٹ گِن ہائیم۔سب وے میں چار نوجوانوں پر حملہ۔مجرم فرار۔پولیس کو گواہ مطلوب۔ نذر حسین۔،۔
٭ہفتہ کے روزچار نوجوانوں پر جن کی عمریں (سترہ سال) کے قریب تھیں۔ سب وے پر سفر کر رہے تھے۔ایک نامعلوم گروپ نے ان پر حملہ کیا چاقو کے وار سے ایک زخم دوسرے کے چہرے پر کالی مرچی کی اسپرے کا استعمال۔مار پیٹ کے بعد گروپ نامعلوم سمت فرار ہونے میں کامیاب۔پولیس کو گواہوں کی ضرورت ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لن ہائیم۔ پولیس رپورٹ کے مطابق (گِن ہائیمر والڈچن) میں جشن منانے کے بعد سب وے پر سوار ہوئے۔ سب وے میں چار نوجوان جن کی عمریں سترہ کے قریب بتائی گئیں رات کو تقریباََ (پونے بارہ) بجے سب وے میں اچانک ایک گروپ نے ان پر حملہ کر دیا، چاروں کو لاتوں اور مکوں سے مارنے کے بعد ایک نوجوان کو نیچے گرا کر اس کی ران میں چاقو مار کر اسے زخمی کر دیا جبکہ اس کے چہرے پر کالی مرچی کے اسپرے کا استعمال بھی کیا گیا ان کو اسی حالت میں چھوڑ کر گروپ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ الرٹ پولیس کی جانب سے فوری تلاش کے باوجود بھی ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا جی کی بنا پر پولیس فوری طور پر گواہوں سے معلومات کی اپیل کر رہی ہے۔