0

۔،۔ جرائم کے خلاف پولیس افسران، کرائم برانچ اور اسپیشل پولیس نے شہر کے کئی علاقوں میں چیکنگ مجموعی طور پر (چھ) کلو منشیات برآمد۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرائم کے خلاف پولیس افسران، کرائم برانچ اور اسپیشل پولیس نے شہر کے کئی علاقوں میں چیکنگ مجموعی طور پر (چھ) کلو منشیات برآمد۔ نذر حسین۔،۔

٭گذشتہ روز آپریشنل اقدامات کے تحت تقریباَ َ (سُو 100) کے قریب افراد کو مختلف مقامات پزر چیک کیا گیا، مجموعی طور پر تعینات افسران نے تقریباََ (چھ کلو گرام) ممنوعہ منشیات ضبط کیں۔آٹھ مجرمان الزامات عائد کئے گئے جبکہ ہزاروں میں نقد رقم بھی برآمد کی گئی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/فیشن ہائیم/برگن اینک ہائیم/ریڈر والڈ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق یہ اقدامات شام (پانچ 17:00) بجے کے قریب فیشن ہائیم کے علاقہ سے شروع کئے گئے وہاں پبلک ٹرانسپورٹ پر پولیس افسران نے ایک (اٹھائیس سالہ) شخص کو (دریافت۔ پکڑا) کیا جو وفاقی جمہوریہ جرمنی میں قانونی رہائش نامہ کے بغیر تھا اس کے باوجود پولیس کی کاروائی مکمل ہونے کے بعد اسے رہا کر دیا گیا۔ اس کے بعد پولیس نے (بیس۔ چوبیس اور چون) سال کی عمر کے تین افراد کو چیک کیا، جہاں پولیس افسران کو تقریباََ (دس گرام) کوکین کے ساتھ ایک ہاتھ والا چاقو اور کالی مرچ کا اسپرے ملا جو پولیس نے محفوظ کر لیا۔ مناسبفوجداری کاروائی کی گئی۔ قانون نافذ کرنے والے افسران نے برگن اینک ہائیم اور فیشن ہائیم کے علاقہ میں مختلف ریستوران کو بھی چیک کیا جہاں کوئی غیر معمولی بات نہیں تھی۔ آخر میں پولیس افسران نے (فیڈرل ہائی وے۔ 661) پر دونوں اطراف پر کنٹرول چوکی قائم کی،(اکیاون سالہ) ڈرائیور نشے کی حالت میں ڈرائیور سیٹ پر بیٹھا تھا۔چیکنگ کے دوران ایک شخص سے کوکین برآمد کی گئی۔ چوالیس سالہ شخص سے (بارہ گرام) کوکین جبکہ (ایک ہزار دو سو 1200) یورو نقد ملے۔ سرکاری وکیل کے حکم پر ان کے اپارٹمنٹ کی تلاشی لی گئی وہاں تقریباََ (چار کلو گرام چرس۔ تقریباََ (دو کلو گرام چرس۔ دو سو چودہ گرام کوکین، تقریباََ تین گرام ایکسٹیسی اور تقریباََ سولہ ہزار یورو 16.000) ، کئی موبائل فون جبکہ ایک ترازو بھی برآمد کیا گیا۔ جج کے سامنے پیش کرنے کے لئے چوالیس سالہ شخص کو فرینکفرٹ پولیس ہیڈ کورٹر کے حراستی سیل میں لایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں