۔،۔ اسرائیلی فوج کا غزہ میں فلسطینیوں کا بد ترین قتل عام جاری۔اسکول سے تیس لاشیں برآمد۔ نذر حسین۔،۔
٭شمالی غزہ کے اسکول سے (تیس) سے زیادہ لاشیں اجتماعی قبر سے ملی ہیں۔لاشوں کی آنکھوں پر پٹیاں،ہاتھ پیر بندھے ہوئے تھے۔ان تمام فلسطینیوں کو تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسرائیل/غزہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی ریڈ کریسنٹ کا کہنا ہے کہ آج خان یونس میں واقع اس کے ہیڈ کوارٹر سے ملنے والی لاشوں میں اس کے عملے کا ایک رکن بھی شامل ہے، ایک رپورٹ کے مطابق العمل ہسپتال میں طبی ٹیمیں زخمیوں اور مریضوں کے علاج میں مصروف ہیں، یہ ہسپتال گذشتہ چھ دنوں سغ مسلسل اسرائیلی حملوں کی زد میں ہے، قبل ازیں غزہ کی وزارت صحت نے کہا کہ اس کے پاس کھانا ختم ہو گیا ہے،خوراک کی کمی ہے۔ محاصرہ اور نشانہ بنانے کا سلسلہ مسلسل دسویں دن بھی جاری، رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ کے اسکول سے (تیس) سے زیادہ لاشیں اجتماعی قبر سے ملی ہیں۔لاشوں کی آنکھوں پر پٹیاں،ہاتھ پیر بندھے ہوئے تھے۔ان تمام فلسطینیوں کو تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے۔