۔،۔یو ٹیوبر نے باپ کا کٹا ہوا سر یو ٹیوب میں دکھا دیا،یہ خوفناک ویڈیو یو ٹیوب پر گھنٹوں چلتی رہی۔ نذر حسین۔،۔
٭خوفناک ویڈیو گھنٹوں یو ٹیوب پر گردش کرتی رہی جس کو تقریباََ پانچ ہزار افراد نے دیکھی۔ویڈیو پوسٹ کے بعد (بتیس سالہ) جسٹن موہن کو گرفتار کیا گیا۔ یو ٹیوبر جسٹن موہن پر اپنے والد کا کٹا ہوا سر آن لائن سیاسی طور پر چارج شدہ ٹائریڈ کے دوران دکھانے کا الزام ہے، جسٹن موہن پر اب قتل کا الزام ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/نیو یارک/پنسلوانیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے شہر پنسلو انیامیں یو ٹیوبر نے باپ کا کٹا ہوا سر یو ٹیوب میں دکھا دیا،یہ خوفناک ویڈیو یو ٹیوب پر گھنٹوں چلتی رہی(جسٹن نے تیز دھار آلے سے اپنے باپ کو قتل کیا پھر اس کا سر دھڑ سے الگ کیا۔ویڈیو میں ملزم نے اپنے ہاتھوں پر پلاسٹک کے دستانے پہن رکھے تھے،ہاتھ میں پلاسٹک کا بیگ جس میں اس کے باپ کا کٹا ہوا سر واضح نظر آ رہا تھا)، سی این این کے مطابق خوفناک ویڈیو گھنٹوں یو ٹیوب پر گردش کرتی رہی جس کو تقریباََ پانچ ہزار افراد نے دیکھی۔ویڈیو پوسٹ کے بعد (بتیس سالہ) جسٹن موہن کو گرفتار کیا گیا۔ یو ٹیوبر جسٹن موہن پر اپنے والد کا کٹا ہوا سر آن لائن سیاسی طور پر چارج شدہ ٹائریڈ کے دوران دکھانے کا الزام ہے، جسٹن موہن پر اب قتل کا الزام ہے، پولیس رپورٹ کے مطابق (بتیس سالہ) جسٹن موہن یو ٹیوبر پر ایک لاش کے ساتھ بذ سلوکی اور دیگر جرائم کا بھی الزام ہے، پنسلوانیا کی عدالت کے دستاویزات میں لکھا گیا ہے کہ جسٹن موہن پر اب قتل کا الزام ہے۔واضح رہے آن لائن ڈائٹریب کے دوران، جسٹن موہن نے جو بائیڈن انتظامیہ اور سرحدی بحران کے خلاف احتجاج کیا جیکہ مارشل لاء کے تحت خود کو نیا قائم مقام امریکی صدر قرار دیا اور اپنے والد کو غدار قرار دیا، ایجنسی نے سی این این کو بتایا کہ متاثرہ،(والد) مائیکل موہن انجینئرز فلاڈیلفیا ڈسٹرک کے امریکی آرمی کور کے لئے کام کرتا تھا(اپنی ویڈیو میں امریکا کے تمام وفاقی محکموں کے ملازمین کو قتل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ یہ خوفناک کیس ایک بھرے ہوئے قومی سیاسی ماحول کے درمیان سامنے آیا۔واضح رہے یو ٹیوب کے مطابق ویڈیو کو اس کے گرافک تشدد کی وجہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔ ہنگامی ڈسپیچر کو کال متاثرہ کی بیوی کی طرف سے آئی تھی۔ سواسیکیوٹر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ جب افسران پہنچے تو انہوں نے مردہ کو باتھ روم میں پایا، جب پولیس پہنچی اپنے والد کی گاڑی میں علاقے سے نکل گیا۔ پولس نے اگلے دن ملزم کو جائے واردات سے لگ بھگ (سُو کلو میٹر) کے فاصلے سے گرفتار کیا۔