۔،۔ جعلی بینک ملازم نے (53) سالہ متاثرہ شخص کے اکاونٹ سے (چار ہزار چھ سو) یورو لے اُڑا۔ نذر حسین۔،۔
٭جعلی بینک ملازم کی طرف سے کمپوٹر فراڈ۔ (53) سالہ متاثرہ شخص کو فون پر باور کرایا کہ اس کے اکاونٹ میں تضادات ہیں اسے ٹھیک کرنے کے لئے ایک نیا (پِن نمبر) ضروری ہے یہ کرنے پر جعلی بینک ملازم (53) سالہ متاثرہ شخص کے اکاونٹ سے (چار ہزار چھ سو) یورو لے اُڑا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ پیر کے دن دوپہر (14:45 بجے) ایک مبینہ بینک ملازم کی طرف سے ایک کمپیوٹر فراڈ کیا گیا، جعلی بینک ملازم نے (53) سالہ متاثرہ شخص کو فون پر باور کرایا کہ اس کے اکاونٹ میں تضادات ہیں اسے ٹھیک کرنے کے لئے ایک نیا (پِن نمبر) ضروری ہے، متاثرہ شخص نے بغیر کسی تصدیق کے وہ کام کیا جس کے لئے کہا گیا جس کی وجہ سے جعلی بینک ملازم نے غیر مجازی منتقلی کرتے ہوئے متاثرہ شخص کے اکاونٹ سے (چار ہزار چھ سو) یورو منتقل کر دیئے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جعلی بینک ملازمین دھوکہ دہی کے ارادے سے فون پر تیزی سے ظاہر ہو رہے ہیں ان کا مزید کہنا ہے کہ نام پوچھیں، کال بند کریں،آفیشل سروس نمبر کے ذریعہ کال کریں، معاملہ کی تصدیق کے ذریعے اپنے بینک سے رابطہ کریں، اگر شک ہو تو فوراََ پولیس کو مطلع کریں۔