0

۔،۔ کیلوں کے ڈبوں میں اسمگل کی گئی (پانچ سو 500 کلو گرام) سے زیادہ کوکین ضبط کر لی گئی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ کیلوں کے ڈبوں میں اسمگل کی گئی (پانچ سو 500 کلو گرام) سے زیادہ کوکین ضبط کر لی گئی۔ نذر حسین۔،۔

٭فرینکفرٹ ایم مائین کسٹمز انوسٹی گیشن آفس اور فرینکفرٹ ایم مائین پولیس ہیڈ کوارٹر کے مشترکہ نارکوٹکس انویٹی گیشن گروپ(جی ای آر) کے تفتیش کاروں نے ہیمبرگ کسٹمز انویسٹی گیشن آفس اور کولون پبلک پراسیکیوٹر آفس کے قریبی تعاون سے (پانچ سو 500 کلو گرام۔ آدھے ٹن) سے زیادہ کوکین ضبط کر لی، جبکہ ہیمبرگ کی بندرگاہ سے چار افراد کو فوری طور پر شبہ کی بنا پر گرفتار کر لیا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہیمبرگ/لیور کوسن/کولون/ووپر ٹال/ڈورٹمنڈ/ایکواڈور۔ پولیس ترجمان کی رپورٹ کے مطابق فرینکفرٹ ایم مائین کسٹمز انوسٹی گیشن آفس اور فرینکفرٹ ایم مائین پولیس ہیڈ کوارٹر کے مشترکہ نارکوٹکس انویٹی گیشن گروپ(جی ای آر) کے تفتیش کاروں نے ہیمبرگ کسٹمز انویسٹی گیشن آفس اور کولون پبلک پراسیکیوٹر آفس کے قریبی تعاون سے (پانچ سو 500 کلو گرام۔ آدھے ٹن) سے زیادہ کوکین ضبط کر لی، جبکہ ہیمبرگ کی بندرگاہ سے چار افراد کو فوری طور پر شبہ کی بنا پر گرفتار کر لیا گیا،یہ کارگو (چار جنوری) کو ہیمبرگ مین کسٹمز آفس رپورٹ کیا گیا، ایکواڈور سے کیلے سے لدے ایک کنٹینر میں کسٹم معائنے کے دوران کیلے کے کریٹ میں چھپائی گئی کوکین نظر آئی، کھیپ میں سے کل (پانچ سو بیس) بلاک دریافت کئے گئے، کیونکہ یہ کھیپ فرینکفرٹ میں واقع ایک کمپنی کو بھیجی گئی تھی اس لئے (جی ای آر) فرینکفرٹ نے مزید تفتیش سنبھالی، فوری طور پر شروع کئے گئے اقدامات کے نتیجے میں۔ کولون، لیور کوسن، ووپرٹال اور ہیمبرگ کے چار آدمیوں کا ایک گروپ تفتیش کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا، ان افراد کو (گیارہ جنوری) کی شام کو ہیمبرگ میں کسٹم اور پولیس فورسز نے عارضی طور پر گرفتار کیا تھا، ملزمان جن کی عمریں (چھتیس سے ستاون سال) کے درمیان ہیں ان پر بھاری مقدار میں منشیات کی غیر مجاز درآمد اور غیر قانونی اسمگلنگ کا شبہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق تلاشیوں کے دوران بشمول ہیمبرگ، لیورکوسن،ووپرٹال اور ڈوٹمنڈ میں (تیس ہزار یورو) سے زیادہ نقدی اور مختلف قسم کے الیکٹرانک اسٹورج کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔ہیمبرگ ڈسٹرکٹ کورٹ نے (بارہ جنوری) کو متعلقہ گرفتاری وارنٹ جاری کئے تھے،ملزمان اب نارتھ رائن ویسٹ فالیا کے مختلف اصلاحی مراکز میں ہیں جبکہ کولون پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کی طرف سے تحقیقات جاری ہیں۔ جی ای آر فرینکفرٹ کا مقصد سرحد پار منشیات کے جرائم کا مقابلہ کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں