0

۔،۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے میسی ساوگا میں ایک مسجد پر حملے کی مذمت کی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے میسی ساوگا میں ایک مسجد پر حملے کی مذمت کی۔ نذر حسین۔،۔

٭۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے جمعرات کو صوبہ اونٹاریو کے شہر میسی ساوگا میں ایک مسجد پر حملے کی مذمت کی، جس کی تحقیقات نفرت انگیز جرم کے طور پر کی جا رہی ہے اور جسے حقوق کے حامیوں نے اسلامو فوبیا میں اضافے کا حصّہ قرار دیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ کینیڈا میں اسلامو فوبیا کی کوئی جگہ نہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کینیڈا/ اونٹاریو / میسی ساوگا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے جمعرات کو صوبہ اونٹاریو کے شہر میسی ساوگا میں ایک مسجد پر حملے کی مذمت کی، جس کی تحقیقات نفرت انگیز جرم کے طور پر کی جا رہی ہے اور جسے حقوق کے حامیوں نے اسلامو فوبیا میں اضافے کا حصّہ قرار دیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ کینیڈا میں اسلامو فوبیا کی کوئی جگہ نہیں، پولیس رپورٹ کے مطابق کسی نے اتوار کے روز میسی ساوگا کی ایک مسجد کی کھڑکی سے دو پتھر پھینکے،کیو بیک سٹی مسجد(حملے جس میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے) حملے اور اسلامو فوبیا کے خلاف کاروائی کے قومی دن کے موقع پر بزدلانہ، پریشان کن اور ناقابل قبول ہے، میں اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں،کینیڈین مسلمانوں کی نیشنل کونسل نے کہا کہ یہ حملہ ٭ملک بھر میں اسلامو فوبک نفرت میں خطرناک اضافے کا حصّہ ہے٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں